پاکستانی انڈر19 ٹیم کے کپتان نے میچ میں سنچری،5وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی

qasim-akram-u19.jpg


پاکستانی کھلاڑی کھیل کوئی بھی ہو کسی سے کم نہیں،میدان مار ہی لیتے ہیں،پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا، ایک ہی میچ میں سنچری بنانے اور پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کردی۔

کپتان قاسم اکرم نے سری لنکا کے خلاف پانچویں پوزیشن کے پلے آف میں قاسم اکرم نے سنچری کے بعد 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ریکارڈ بنا دیا،قاسم اکرم انڈر19 ون ڈے میچ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں ایک ہی میچ میں سنچری کے ساتھ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔


نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے 136 اور کپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229رنز کی شراکت قائم ہوئی،

قاسم اکرم 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بیٹر بنے،366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی،ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238رنز سے شکست دےکر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Bari bat hay ji k 5th position layli hay, udhar India final khel raha hay and most probably jeet bhi jayega
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
پوری ٹیم میں بس کپتان ہی کام کا کھلاڑی ہے باقی سب بھاڑے کے ٹٹو ہیں جو سیمی فائنل بھی نہ کھیل پاے؟؟؟
سیمی فائنل کی ٹیموں میں کون کون ملک تھا؟