پاکستانی امپائر علیم ڈار کی کھیلی گئی کَور ڈرائیو کے چرچے

5aleemdar.jpg

دنیا کے بہترین کرکٹرز کی کَور ڈرائیو شاٹ کو کرکٹ شائقین بہت پسند کرتے ہیں۔ کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جن کی یہ شاٹ عالمی سطح پر بہت سراہی جاتی ہے مگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک کلپ شیئر کیا جس میں پاکستانی امپائر علیم ڈار کو کَور ڈرائیو کی شاٹ کھیلتے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قومی کپتان بابر اعظم سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، رکی پونٹنگ و دیگر کو کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہترین کَور ڈرائیو، خاص طور پر آخری والی۔ اس ویڈیو کلپ کے آخر میں جس کی تعریف کی گئی ہے وہ علیم ڈار ہیں۔



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کرکٹ شاٹ کھیلتے ہوئے یہ ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار نے پچ پر کھڑے ہوکر ایک دلکش اسٹروک کھیلا۔

https://twitter.com/x/status/1456265009252601863
یاد رہے کہ علیم ڈار نے 2009 سے 2011 تک لگاتار 3 سال بہترین امپائرکا ایوارڈ جیتا۔ انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں 400 میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے، علیم ڈار 136 ٹیسٹ، 211 ون ڈے، 53 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، ٹی 20 مقابلوں کے یہ اعدادوشمار مارچ 2021 تک کے ہیں۔