پاکستان،آسٹریلیا میچ:آئی سی سی کا پنڈی اسٹیڈیم کی غیر معیاری وکٹ پر ایکشن

pak-pindi-wicket.jpg

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم قرار دیتے ہوئے وکٹ پر ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں ہونیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی وکٹ کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے پانچ روز میں صرف 14 وکٹیں گرسکیں تھیں اور مقابلہ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا تھا ، رنجن مدوگالے کا کہنا تھا کہ پچ کا رویہ پانچ دنوں کے کھیل میں بھی بمشکل ہی تبدیل ہوا، باؤنس قدرے کم ہونے کے علاوہ پچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو معیار سے کم قرار دے دیا ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا جو کہ پانچ سال تک ایکٹیو رہے گا ، اگر کسی وینیو پر ایک ساتھ 5ڈی میرٹ پوائنٹ عائد ہوجائے تو اس کے ایک سال تک کسی بھی میچ کی میزبانی پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

اس سے قبل میچ ریفری رنجن مدوگالے نے 2017 کے ایشز ٹیسٹ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو خراب قرار دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دینے کے بعد ردِ عمل سامنے آگیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کے فیصٓلے کو قبول کرتے ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی وینیو کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہے جس میں یکساں مقابلہ ہو۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق ملک بھر میں پچز کی بہتری کا کام جاری ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پراُمید ہے کہ کراچی اور لاہور میں اچھی کرکٹ ہوگی۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ڈیڈ وکٹ بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے۔

فواد چوہدری نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے پی سی بی کے ڈیڈ وکٹ کے انتخاب کرنے پر مایوسی ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس خطرناک پیس اٹیک ہے پھر ہمیں ایسی ڈیڈ پچز کی کیا ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ شائقین ، سابق کھلاڑی اور تجزیہ کار میچ میں استعمال ہونے والی ڈیڈ پچ پر تنقید کررہے تھے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 12 مارچ سے شروع ہو گا۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آی سی سی نے امپائر کی رپورٹ پر بالکل درست فیصلہ دیا ہے رمیض راجہ جیسے پھدو اوپر ہونگے تو ایسی ہی پھدو وکٹیں بنیں گی جس سے کرکٹ تباہ ہوگی۔ اس بندے کی اپنی گیم بھی پھدو ہی تھی اور اب ہارنے کے ڈر سے ایسی ڈیڈ وکٹ بنادی ہے
کسی دور میں ایک انگلش باولر نے فیصل آباد کی ایسی ہی ڈیڈ وکٹ پر یہ ریمارکس دئیے تھے کہ "اگر میں مرجاوں تو میری قبر اسی وکٹ پر بنا دینا"۔
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Do you know that neighboring country always make BATTING wickets to support their batsmen so they can make HUGE scores???? Has anyone complained about that??

So STFU and enjoy the records Pakistani teams made.
 
Fawad Javed

Minister (2k+ posts)

SO you are saying there is no difference between those titties and us?
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
SO you are saying there is no difference between those titties and us?
How would have you felt if Pak lost the match at home in 3 days on a bowling pitch?
That is their strength and their batsmen are used to play pace.

Thats why its called HOME series and you are in control of the conditions. I don't know what is the fuss about? maybe this nation has nothing else to do than criticize everything without understanding.
 
hahahah 5 days wasted without a result is ka koi issue nai hai
 
Rancher

Senator (1k+ posts)
آی سی سی نے امپائر کی رپورٹ پر بالکل درست فیصلہ دیا ہے رمیض راجہ جیسے پھدو اوپر ہونگے تو ایسی ہی پھدو وکٹیں بنیں گی جس سے کرکٹ تباہ ہوگی۔ اس بندے کی اپنی گیم بھی پھدو ہی تھی اور اب ہارنے کے ڈر سے ایسی ڈیڈ وکٹ بنادی ہے
کسی دور میں ایک انگلش باولر نے فیصل آباد کی ایسی ہی ڈیڈ وکٹ پر یہ ریمارکس دئیے تھے کہ "اگر میں مرجاوں تو میری قبر اسی وکٹ پر بنا دینا"۔
It was Dennis Lillie, not any English bowler.