پانچ سال میں ایک کروڑ ملازمتیں پیدا کرنا - اسد عمر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
5965db2422fd3.png

تحریک انصاف کا سوروزہ ایجنڈہ پیش کرنے کے بعد ہمیں جو سب سے پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار روزگار پیدا کرنے، اس کی اہمیت اور حصول کے بارے میں بحث کی شروعات ہوئیں۔ لہذا ہم ملک میں ملازمتیں پیدا کرنے کے معاملے کو اقتصادی گفتگو کا مرکزی موضوع بنانے کی کوشش میں کامیاب رہے۔ میں اس مضمون میں وضاحت کرنے کی کوشش کروں گا کہ ایک کروڑ ملازمتوں کا ہدف کہاں سے آتا ہے، اس کی اہمیت کیا ہے اور ہم نے اس ہدف کو پورا کرنے کی کیا منصوبہ بندی کی ہے۔

سب سے پہلے ہم اس بات سے آغاز کرتے ہیں کہ پانچ سالوں میں ایک کروڑ ملازمتیں ہمارا ہدف کیوں ہیں۔ ماہرین کے فراہم کیئے گئے تخمینے کے مطابق ہر سال تقریبا بیس لاکھ اضافی نوجوان روزگار کے متلاشی ہوتے ہیں۔ اس کے مطابق پتا چلتا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑنوجوان ملازمتوں کے خواہاں ہونگے۔

اب جب کہ ہم جانتے ہیں کہ اگلے پانچ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار مطلوب ہوگا تو آئیے ان ملازمتوں کے حصول میں ریاست کے کردار پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 38 کے مطابق ریاست تمام شہریوں کو ملک میں دستیاب وسائل کے مطابق روزگار فراہم کرنے کی ذمے دار ہے۔ چنانچہ یہ ہماری آئینی ذمے داری ہے کہ ہم اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار مہیا کریں۔ ہمارے اس ہدف پر تنقید کرنے والے بالفاظ دیگر یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بے روزگاری میں اضافے کی منصوبہ بندی کرنا چاہیے۔ کون سا مہذب ملک بے روزگاری بڑھانے کے منصوبے بناتا ہے؟

آئینی ذمے داری کے ساتھ ساتھ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا بڑا اثاثہ اور اقتصادی اہمیت کی حامل بن سکتی ہے اگر اسے درست ہنر ، تعلیم اور میرٹ پر پیداواری مواقع فراہم کیئے جائیں۔ بصورت دیگر اگر ہم یہ اقدام نہیں کرتے تو یہ نوجوان بدترین اقتصادی اور سماجی نتائج کے ساتھ ہمارے لیئے سب سے بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔ بجائے اس پر کہ ہمیں ایک کروڑ روزگار کا ہدف رکھنا چاہیے یا نہیں بحث اس بات پر ہونی چاہیے کہ یہ ہدف کیسے بہترین انداز سے پورا کیا جائے۔

پرائیویٹ سیکٹر کسی بھی ملک میں ترقی اور کام کی پیداوار میں ایک بنیادی انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور حکومت اسے کاروبار کو بڑھانے اور سرمایہ کاری میں فروغ کے لیئے سہولیات فراہم کر کے اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور نجی شعبے میں روزگار پیدا کرتی ہے۔لیکن سر دست پرائیویٹ سیکٹر ٹیکسوں اور پابندیوں کے بوجھ میں ہے اور نہ ہی اسے معاشی فیصلہ سازی میں برابری کی سطح پر شمار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیئے سازگار ماحول پیدا کرکے نئی سرمایہ کاری کروانا ہے۔

اب آتے ہیں اس پر کہ یہ روزگار پیدا کیسے ہونگے۔پرائیویٹ سیکٹر کو سہولت دینے اور اس میں شامل کرنے کی ہم وضاحت کرچکے ہیں۔دوسرا اہم جزو ان شعبوں کو ترجیح دینا ہے جو کام میں تیزی اور پاکستانی معیشت سے نسبتاً زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کے شعبوں میں جہاں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا سب سے زیادہ امکان ہے وہ مینوفیکچررز (SMEs)، تعمیر، سیاحت اور سماجی خدمات (تعلیم، صحت) کے شعبے ہیں۔

یہ تحقیق انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن (آئی ایل او) کی رپورٹ ورلڈ ایمپلائیمنٹ اینڈ سوشل آوٹ لْک 2015ء پر مبنی ہے۔

تحریک انصاف کی پالیسیوں کی سفارشات پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) 2018 کی رپورٹ میڈ ان پاکستان کی سفارشات سے ہم آہنگ ہیں۔

پالیسی کے کچھ اہم نکات جوسرمایہ کاری کو فروغ دینے اورمطلوبہ ملازمتوں کی تخلیق کرنے میں مددگار ہیں وہ یہ ہیں:

۔توانائی جیسے شعبوں میں ٹیکس کا تناسب کم کر کے بنیادی لاگت میں کمی کی جاسکتی ہے۔

۔اہم شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کے لیے ٹیکسوں میں حوصلہ افزائی

۔ ترجیحی شعبوں کے مالی معاملات کے مسائل میں رسائی

۔ مالی خسارہ کو چھپانے کے لیے رقم کی واپسی میں مالی مراعات کی پریکٹس کا خاتمہ

۔ یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ہنر کی تربیت اور تکنیکی تعلیم

۔ نجی شعبے کی وزیر اعظم کی سربراہی میں کاروباری کونسل میں نمائندگی

۔ ٹورزم اور سرمایہ کاری میں پاکستان کے مثبت تاثر سے فروغ اور نجی مہم جوئی میں اضافہ

۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تجربے اور علم سے استفادہ کر کے سرمایہ کاری میں سہولیات کے ذریعے معیشت میں بہتری

۔ سماجی شعبے کی ترجیحی بنیادوں پر صحت اور تعلیم میں سرمایہ کاری

10۔ ماحول دوست معیشت کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف ماحول کی بہتری بلکہ ملازمت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا۔

ان اقدامات کے لیے اور ترجیحی شعبوں کے لیے تفصیلی طور پر پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹیکسٹائل کی پالیسی پہلے ہی جاری کی گئی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں دوسرے شعبوں کے حوالے سے بھی پالیسی لائی جائے گی۔

بحیثیت ایک قوم آنے والی نسل کا ہم پر حق ہے کہ ہم اسے ایک باعزت زندگی دیں اور پاکستان کی خوشحالی میں ایک اہم کردار بنائیں۔ آئیے ہم اپنی آئینی ذمے داریوں پر صرف زبانی کلامی کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔ جب پاکستانی قوم کسی مقصد کے حصول کا ارادہ کر لے اور متحد ہو جائے تو اس کے سامنے کوئی چیز مشکل اور نا ممکن نہیں رہتی۔ جیسے ہم نے عالمی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود ایک ایٹمی طاقت بن کر دکھایا۔ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اس مقصد کے حصول اور خوشحال پاکستان کے لیے ہماری رہنمائی کریں۔ آخر کار یہ قوم بائیس کروڑ عوام پر مشتمل ہے نہ کہ صرف چند ایک گھرانوں پر۔


https://www.express.pk/story/1188711/268/?amp=1&__twitter_impression=true
 

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
تھوڑے دن پہلے میں نے جوتوں کے سیلز مین کا قصہ سنایا تھا۔

پاکستان اوپرچیو نٹیز سے بھرا پڑا ہے
جدھر ہاتھ لگاؤ کام ہونے والا ہے۔
مگر سب سے پہلے دو تین سو لٹیروں کو ٹانگنا بہت زضروری ہے۔


،
 

iftikharalam

Minister (2k+ posts)
Thats 5500 hundred jobs daily , an impossible task this is.

Even 4000000 will be very hard to achieve.
It is not at all impossible if private sector starts investing in Pakistan, Pakistan revives its textile maufacturing industry, and above all, Pakistan's tourism industry. Pakistan tourism to GDP contribution is only 2.7%, Turkey's is 20%. With such a beautiful North, this is a big failure.
Even if Pakistan increases tourism to GDP contribution to 5-8% in next 5 years, it will create millions of Jobs.
It can happen, as there will be more traffic from North after CPEC completion. Pakistan can lure Chinese, Russian and Central Asian tourists, along with Europeans.
 

rizhussain44

MPA (400+ posts)
Thats 5500 hundred jobs daily , an impossible task this is.

Even 4000000 will be very hard to achieve.

These countries were already pretty much saturated when these additional jobs were created by expanding their economy beyond their existing limits. In Pakistan the situation is different, there are huge spaces and gaps even in the most basic sectors and industries due to various reasons. So here first these dysfunctional industries need to be revived and that itself will create a lot of jobs. It will still be difficult but the situation here is different.
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Ameero kai ghar per mulazim joo hootaa hai unn kii salary per 0% tax laga kar bilkul 1 Crore sai ziyadha kaa target achive hoo sakta hai.....Badmashiya nay poory mulk koo ghulam bunaya hoa hai....
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Us created 2 million jobs in 2017.

India created mere 4 lac jobs in 2017.


Very tall claims by pti.


Even the USA claim of creating 2 Million Jobs is nothing more than cooking the books. Their monthly Non Farm Payroll employment report is nothing more than a tool to manipulate the interest rates ... If one analyze this deeply, it contains mostly the seasonal and part time jobs and figure solely depends on who has applied for their UI benefits. Their student jobs are also part of these figures and these figures are varies month to month. The central bank used these methods to manipulate the Bank prime rates and has been doing that for years. This Bogus togus claim of poties to create that many jobs in a very short time frame is nothing more than a greed to grab the votes on a promise even they know can't be fulfill. I bet you these idiots won't be even able to provide the realist figures of where the economy is standing at this time before the change of the Government. they have not done any assessment to know the nature of the problems the new government will have to face and their respective figures .
 

sumisrar

Senator (1k+ posts)
It's all doable by correct direction.
As announced by PTi, even building 5 million houses for low income people can contribute a lot in achieving this target.

Simply start economic activity in right direction unlike nooras commission based policies.
 

Citizen X

President (40k+ posts)

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
China created 15 million jobs in one year and you are saying Pakistani under proper leadership and management can't create 10 million jobs in 5 years! I personally think this is a very low target, should have been 5 million jobs every year minimum.

https://economictimes.indiatimes.co...n-new-jobs-last-year/articleshow/56733118.cms
Thats really absurd , china had the infrastructure to produce this number of jobs , pakistani market under heavy loans isnt capable of producing even 500 thousand jobs each year let alone 2 million jobs. The whole plan pti is giving is nothing short of a hogwash. I want pti in govermment but lets not make claims which have nothing to do with reality.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Thats really absurd , china had the infrastructure to produce this number of jobs , pakistani market under heavy loans isnt capable of producing even 500 thousand jobs each year let alone 2 million jobs. The whole plan pti is giving is nothing short of a hogwash. I want pti in govermment but lets not make claims which have nothing to do with reality.
All one needs to do is provide competitive and continuous energy supply and make cost of doing business less or almost non existant and you will see SMEs and Industry pop right back up, creating jobs as they do. Industry has been hit the hardest in the past 10 years in these two govts, only if we can just revive that in it self will create millions of jobs.

All the textile industry Pakistanis moved abroad due to this will comeback along with many others.
I know many small Pakistani business men who were forced to close shop and move to gulf to do small time jobs here. Each one was employing 5-10 people. For example someone I knew had a small rock crushing plant but due to no electricity he could not run it any more, running it on a generator was not profitable and this was a plant he has set up after working as a truck driver in the gulf for 20 years he took all his savings back to Pakistan and invested it there but after 15 years I was shocked to see him again here once again looking for a job as a truck driver. And there are 1000s such Pakistanis across the globe today.

So in my eyes its a hard task but not an impossible one.
 

optimistic

Senator (1k+ posts)
Us created 2 million jobs in 2017.

India created mere 4 lac jobs in 2017.


Very tall claims by pti.
Can you provide a source, and by the way the big point being missed here is how many jobs are already there in those countries. Our country has much bigger unemployment rate and hence if right steps are taken our job creation acceleration should be higher than in India and US, given some of their job producing sectors may already be saturated.

I am not assuming PTI can achieve that in 5 years but thats the target given our needs and whats wrong with aiming for that.
 

usaid

Citizen
All one needs to do is provide competitive and continuous energy supply and make cost of doing business less or almost non existant and you will see SMEs and Industry pop right back up, creating jobs as they do. Industry has been hit the hardest in the past 10 years in these two govts, only if we can just revive that in it self will create millions of jobs.

All the textile industry Pakistanis moved abroad due to this will comeback along with many others.
I know many small Pakistani business men who were forced to close shop and move to gulf to do small time jobs here. Each one was employing 5-10 people. For example someone I knew had a small rock crushing plant but due to no electricity he could not run it any more, running it on a generator was not profitable and this was a plant he has set up after working as a truck driver in the gulf for 20 years he took all his savings back to Pakistan and invested it there but after 15 years I was shocked to see him again here once again looking for a job as a truck driver. And there are 1000s such Pakistanis across the globe today.

So in my eyes its a hard task but not an impossible one.
You Are Right
 

chiku

Politcal Worker (100+ posts)
Josh khitabat keh kar jaan churana behtar tha...dawa to aap nay 400 dams ka bhekiya tha.
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
یہ تو ویسے ہی ہے جیسے ان لوگوں نے بلین ٹری سونامی انقلاب برپا کیا ہے۔ ایک کروڑ گن گن کر پانچ سال نکال دیں گے، ایک لاکھ نوکریاں دے دیں تو بڑی بات ہے۔
ابھی تو جو گندے میلے لوٹے نون لیگ اور دیگر جماعتوں سے جمع کیے ہیں، ان لوٹوں میں نوٹ بھرتے بھرتے ہی ان کے کئی کھرب نکل جائیں گے۔ نوکریاں کیا خاک دیں گے۔
 

Lighthouse

MPA (400+ posts)
675_023850_reporter.jpg

تحریک انصاف کا سوروزہ ایجنڈہ پیش کرنے کے بعد ہمیں جو سب سے پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار روزگارکے مواقع پیدا کرنے، ان کی اہمیت اور حصول کے بارے میں بحث کی شروعات ہوئی ہے۔ لہٰذا ہم ملک میں ملازمتیں پیدا کرنے کے معاملے کو اقتصادی گفتگو کا مرکزی موضوع بنانے کی کوشش میں کامیاب رہےہیں۔ میں اس مضمون میں وضاحت کرنے کی کوشش کروں گا کہ ایک کروڑ ملازمتوں کا ہدف ذہن میں کہاں سے آیاہے، اس کی اہمیت کیا ہے اور ہم نے اس ہدف کو پورا کرنے کی کیا منصوبہ بندی کی ہے۔
سب سے پہلے ہم اس بات سے آغاز کرتے ہیں کہ پانچ سالوں میں ایک کروڑ ملازمتیں ہمارا ہدف کیوں ہے۔ ماہرین کے فراہم کئے گئے تخمینے کے مطابق ہر سال تقریبا بیس لاکھ اضافی نوجوان روزگار کے متلاشی ہوتے ہیں۔ اس سےاندازہ ہوتاہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑنوجوان ملازمتوں کے خواہاں ہونگےاب جبکہ ہم جانتے ہیں کہ اگلے پانچ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار مطلوب ہوگاتو آئیے ان ملازمتوں کے حصول میں ریاست کے کردار پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 38 کے مطابق ریاست تمام شہریوں کو ملک میں دستیاب وسائل کے مطابق روزگار فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ چناچہ یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو


روزگار فراہم کریں ۔ ہمارے اس ہدف پر تنقید کرنے والے بالفاظ دیگر یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بے روزگاری میں اضافے کی منصوبہ بندی کرنا چاہئے۔ کون سا مہذب ملک بے روزگاری بڑھانے کے منصوبے بناتا ہے؟
آئینی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا بڑا اثاثہ اور اقتصادی اہمیت کی حامل بن سکتی ہے اگر اسے درست ہنر ، تعلیم اور میرٹ پر پیداواری مواقع فراہم کئےجائیں۔ بصورت دیگر اگر ہم یہ اقدام نہیں کرتے تو یہ نوجوان بدترین اقتصادی اور سماجی مسائل کےنتیجےمیں ہمارے لئےسب سے بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔ بجائے اس پر کہ ہمیں ایک کروڑ روزگار کے مواقع کا ہدف رکھنا چاہئے یا نہیں بحث اس بات پر ہونی چاہئے کہ یہ ہدف کیسے بہترین انداز سے حاصل کیا جائے ۔پرائیویٹ سیکٹر کسی بھی ملک میں ترقی اور کام کی پیداوار میں ایک بنیادی انجن کی حیثیت رکھتا ہے اور حکومت اسے کاروبار کو بڑھانے اور سرمایہ کاری میں فروغ کیلئے سہولتیں فراہم کر کے اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور نجی شعبے میں روزگار پیدا کرتی ہے۔لیکن سر دست پرائیویٹ سیکٹر پرٹیکسوں اور پابندیوں کا بوجھ ہے جبکہ اسے معاشی فیصلہ سازی میں برابری کی سطح پر شمارنہیں کیا جا رہا ۔ ہمیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرکے نئی سرمایہ کاری کروانا ہے۔
اب آتے ہیں اس پر کہ یہ روزگارکے مواقع پیدا کیسے ہونگے۔پرائیویٹ سیکٹر کو سہولت دینے اورمعاشی فیصلہ سازی میںاسےشامل کرنے کی ہم وضاحت کرچکے ہیں۔دوسرا اہم جزو ان شعبوں کو ترجیح دینا ہے جو کام میں تیزی اور پاکستانی معیشت سے نسبتاً زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کے شعبوں میں جہاں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا سب سے زیادہ امکان مینوفیکچررز (SMEs)، تعمیر، سیاحت اور سماجی خدمات (تعلیم، صحت) کے شعبوں میں ہے ۔
یہ تحقیق انٹر نیشنل لیبر آرگنائیزیشن (آئی ایل او) کی رپورٹ ورلڈ ایمپلائیمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لُک 2015پر مبنی ہے۔
تحریک انصاف کی پالیسیوں کی سفارشات پاکستان بزنس کونسل (پی بی بی) 2018 کی رپورٹ میڈ ان پاکستان کی سفارشات سے ہم آہنگ ہیں۔


پالیسی کے کچھ اہم نکات جوسرمایہ کاری کو فروغ دینے اورمطلوبہ ملازمتوں کی تخلیق کرنے میں مددگار ہیں وہ یہ ہیں:

1۔توانائی جیسے شعبوں میں ٹیکس کا تناسب کم کر کے بنیادی لاگت میں کمی۔

2۔اہم شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کیلئے ٹیکسوں میں حوصلہ افزائی۔

3۔ ترجیحی شعبوں کے مالی معاملات کے مسائل میں رسائی۔

4۔ مالی خسارے کو چھپانے کیلئے رقم کی واپسی میں مالی مراعات کی پریکٹس کا خاتمہ۔

5۔ یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ہنر کی تربیت اور تکنیکی تعلیم ۔

6۔ نجی شعبے کی وزیر اعظم کی سربراہی میں کاروباری کونسل میں نمائندگی۔

7۔ ٹورزم اور سرمایہ کاری میں پاکستان کے مثبت تاثر سے فروغ اور نجی مہم جوئی میں اضافہ ۔

8۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تجربے اور علم سے استفادہ کر کے سرمایہ کاری میں سہولتوں کے ذریعے معیشت میں بہتری۔

9۔ سماجی شعبے کی ترجیحی بنیادوں پر صحت اور تعلیم میں سرمایہ کاری۔

10۔ ماحول دوست معیشت کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف ماحول کی بہتری بلکہ ملازمت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا۔

ان اقدامات کیلئے اور ترجیحی شعبوں کیلئے تفصیلی طور پر پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹیکسٹائل کی پالیسی پہلے ہی جاری کی گئی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں دوسرے شعبوں کے حوالے سے بھی پالیسی لائی جائے گی۔بحیثیت ایک قوم آنے والی نسل کا ہم پر حق ہے کہ ہم اسے ایک باعزت زندگی دیں اور پاکستان کی خوشحالی میںاس کا اہم کردار بنائیں ۔ آئیے ہم اپنی آئینی ذمہ داریوں پر صرف زبانی کلامی کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں۔ جب پاکستانی قوم کسی مقصد کے حصول کا ارادہ کر لے اور متحد ہو جائے تو اس کے سامنے کوئی چیز مشکل اور نا ممکن نہیں رہتی۔ جیسے ہم نے عالمی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود ایک ایٹمی طاقت بن کر دکھایا۔ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اس مقصد کے حصول اور خوشحال پاکستان کیلئے ہماری رہنمائی کریں۔ آخر میں عرض ہےکہ یہ قوم بائیس کروڑ عوام پر مشمل ہے نہ کہ صرف چند ایک گھرانوں پر ۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)


https://jang.com.pk/news/498943#_
https://jang.com.pk/news/498943#_