پارٹی میں گروپنگ تھی،، اپوزیشن کا رول میڈیا ادا کر رہا ہے: گورنر پنجاب

pti-khan-and-sarver%20sm%20ml.jpg


گورنر پنجاب چودھری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی میں گروپ بنے ہوئے تھے اور نچلی سطح پر ایشوز ہیں ، پاکستانی میڈیا اپوزیشن کا رول ادا کر رہا ہے جبکہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے فیصلے کو ہم چیلنج نہیں کرتے،نچلی سطح پر ایشوز ہیں، جہانگیر ترین ہمارے دوست ہیں وہ اب بھی پارٹی کا حصہ ہیں،جہانگیر ترین نے آج تک پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا۔

چودھری سرور نے کہا کہ میڈیا اپوزیشن کا رول ادا کر رہا ہے، مجھے تو استعفوں کا میڈیا سے پتہ چلتا ہے،ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، الیکشن جب بھی شروع ہوں ہر پارٹی شور مچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں میری رہائش نہیں ہے، گورنر ہاؤس کے دروازے عام لوگوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں، ہم نے جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے ہیں وہ سب میرٹ پر ہیں، لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا میرا مشن ہے جبکہ ہم روزانہ فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر رہے ہیں، 31 مارچ تک ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کر چکے ہوں گے جبکہ ایک ہزار سولر ہینڈ پمپس بھی لگائے جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ مئیر کا انتخاب پارٹی کرے گی، ڈسڑکٹ مئیرز کو شارٹ لسٹ کمیٹی کرے گی جب کہ میئرز سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لوکل ایڈمنسٹریٹرز ملتان سے ملاقات کی جس میں بلدیاتی اداروں میں عوامی ریلیف کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

 
Last edited: