ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل، سوشل میڈیا پر شعیب ملک کے کردار کی تعریف

hassan-ali-shoaib-122h.jpg


ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب ملک کے کردار کی تعریف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلین اننگز کے 19 ویں اوور میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے میتھیو ویڈ کا انتہائی اہم کیچ ڈراپ کیا جس نے میچ کا پانسہ بدل دیا۔

کیچ ڈراپ کرنے کے بعد حسن علی بہت دباؤ میں آگئے لیکن ایسے میں سابق کپتان شعیب ملک حسن علی کے پاس گئے ان کا حوصلہ بڑھایا اور تھپکی دی۔ کمنٹیٹرز اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی شعیب ملک کے اس کردار کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے سینئر کھلاڑی ہونے کا حق ادا کر دیا۔

فضیلہ نے کہا کہ ہماری سپورٹ حسن علی کے ساتھ ہے اور شعیب ملک کی اس سے عزت اور بڑھی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458897297027313664
ایک صارف نے کہا کہ جس طرح شعیب ملک حسن کے پاس گئے اور کیچ چھوٹنے کے بعد انہیں ہمت دی کھیل کی اصل روح یہی ہے۔ بہت بڑی بات ہوتی ہے کہ ایسے وقت میں جب کوئی آپ کو سہارا دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459018563419664386
شانی نامی صارف نے حسن علی کو برا بھلا کہنے والوں سے کہا کہ مہنگائی پر اپنا غصہ نکالو۔
https://twitter.com/x/status/1458878165481361409
اسامہ خلجی نے کہا کہ یہ اس میچ کا بہترین لمحہ تھا، انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو اسی طرح کا ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1458857293106147329
عمر فاروق نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ لوگ اس طرح حسن علی کو کیوں کوس رہے ہیں جبکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ کچھ بھی ہو جائے یہی تو کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے اس وقت وہی کیا جو کہ کرنا چاہیے تھا۔ میری درخواست ہے کہ اس طرح حسن سے نفرت مت کیجیئے وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459032082961817601