ٹوئٹر نے اداکارہ وینا ملک کا ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ کردیا؟ وجہ سامنے آگئی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
Veena-Malik-Pakistan-India-Bollywood.jpg

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے اداکارہ وینا ملک کی پوسٹ کو حذف کر دیا جس میں انہوں نے اسرائیل میں بڑھتے تشدد کے ردعمل میں ایڈولف ہٹلر کا یہودیوں کے بارے میں قول شیئر کیا۔

12 لاکھ فالورز رکھنے والی 37 سالہ اداکارہ نے ایک پوسٹ میں ایڈولف ہٹلر کا مبینہ قول، میں دنیا کے تمام یہودیوں کو مار سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا تاکہ دنیا جان لے کہ میں نے انہیں کیوں مارا، شیئر کیا۔

سابق اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیل کا میزائل نظام ’آئرن ڈوم‘ تباہ ہونے والا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ اور پوسٹس کیں جن میں ہیش ٹیگ فری فلسطین کا استعمال کیا۔

E1-JYocy-Vo-AIxl-W6.jpg


وینا کے اکاؤنٹ کی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹوئٹر نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم ایک پوسٹ کو حذف کیا ہے جبکہ بھارت میں اکاؤنٹ مکمل طور پر معطل کر دیا گیا جہاں وینا ملک بحیثیت ایک ریئلٹی ٹی وی سٹار مشہور ہیں۔

2019 میں بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بارے میں ایک ٹویٹ پر انہیں (بھارت میں) بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اپنی اس ٹویٹ میں وینا ملک نے پائلٹ کی دو تصاویر شائع کیں جن کا طیارہ مار گرایا گیا تھا اور بعد میں انہیں پاکستان فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔

انہوں نے دونوں تصاویر کا تقابل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تصویر میں سب واضح ہے۔ پہلے اور بعد کی۔

پہلی تصویر میں ونگ کمانڈر ابھی نندن ایک بھارتی لڑاکا طیارے کے سامنے فخریہ انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں اور اس کے بعد کی تصویر میں انہیں پاکستانی حکام کی تحویل میں خون میں لت پت اور ہتھکڑی لگے دکھایا گیا۔


 
Last edited by a moderator:

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
Zionists control the western electronic & social media.
If you criticise Israeli terrorism, they will ban you.
No freedom of speech here, what a hypocrisy.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
Zionists control the western electronic & social media.
If you criticise Israeli terrorism, they will ban you.
No freedom of speech here, what a hypocrisy.
Don't spread fake news. Hitler never said about Jews what was tweeted by Veena
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہٹلر نے ایسا کبھی نہیں کہا۔ جھوٹا اقتباس دینے پر ڈیلیٹ کیا جو فیک نیوز میں آتا ہے
اگر یہ لکھتی کے ہٹلر نے ادھورا کام کیا یہ تبصرہ نفرت پھیلانے کے زمرے میں آتا
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اگر یہ لکھتی کے ہٹلر نے ادھورا کام کیا یہ تبصرہ نفرت پھیلانے کے زمرے میں آتا
ہٹلر نے جب ایسا کچھ کہا ہی نہیں تو جھوٹ پر مبنی ٹویٹ کیوں کیا
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
!!!اس ٹوئٹ کے علاوہ ٹوئیٹر پر سب سچ ہے
کنگنا رناوٹ کا جھوٹی خبریں پھیلانے پر پورا اکاؤنٹ اڑ گیا۔ ٹرمپ کیساتھ بھی یہی ہوا۔ وینا کس کھیت کی مولی ہے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کنگنا رناوٹ کا جھوٹی خبریں پھیلانے پر پورا اکاؤنٹ اڑ گیا۔ ٹرمپ کیساتھ بھی یہی ہوا۔ وینا کس کھیت کی مولی ہے
عراق میں مہلک ہتیاروں کی موجودگی کی خبر دینے والے کون کون سے اکاونٹ کس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اڑائے گئے​
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
عراق میں مہلک ہتیاروں کی موجودگی کی خبر دینے والے کون کون سے اکاونٹ کس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اڑائے گئے​
اس وقت ٹویٹر نہیں تھا بونگے
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
JEE JEE KAHA HEY MUJHE BATAYA THA ? ? ?
WARUM HABE ICH NICHT ALLEN JUDEN GETÖTET WEIL ICH MÖCHTE BEWEISEN WIE SCHRECKLICH SIND DIE JUDEN:::::::::::::::::::::::::::

YE KHAA THA BHAI HITLER NE............................???