ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
1808817-hamzabinladen-1568482744-620-640x480.jpg


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے اور ممکنہ جانشین حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران مارا جاچکا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ حمزہ بن لادن کا کئی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق تھا اس کی موت سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ ایک اہم اور ماہرانہ قیادت سے محروم ہوگئی، اب اس تنظیم کے سرگرمیوں کو بھی نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ حمزہ کی عمر 30 سال تھی اور وہ القاعدہ کے اہم لیڈر تھے، امریکا نے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کررکھا تھا۔

گزشتہ ماہ امریکی حکام نے حمزہ بن لادن کو انٹیلی جنس آپریشن میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس آپریشن کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

https://www.express.pk/story/1808817
 

Educationist

Chief Minister (5k+ posts)
in hramzado ne poori duniya me Musalmano ka image khrab kr dala hy, umeed krta hu k ye hramzady Jahanum k aala ohday pr faiz hoo or khalis aag me ta qayamat jelty rhy
mader chodh
 

Shanzeh

Minister (2k+ posts)
Still zero proof they killed his father. This is most likely another bullshit story to divert attention from the phenti they're getting in Afghanistan.



شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


افغانستان ميں امريکی افواج کو بھيجنے کا فيصلہ ہميں بادل نخواستہ کرنا پڑا تھا کيونکہ القائدہ کی قيادت کی جانب سے ہماری سرحدوں کے اندر انتہائ بزدلانہ حملہ کيا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ طالبان جنھوں نے القائدہ کو محفوظ ٹھکانے فراہم کيے گۓ تھے، انھوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مطالبات کے باوجود اسامہ بن لادن کی حوالگی سے صاف انکار کر ديا تھا۔

اس سے پہلے کہ آپ افغانستان ميں ہماری موجودگی کو ہدف تنقيد بنائيں، ان ہزاروں بے گناہ اور نہتے افغان شہريوں کو بھی اپنی سوچ ميں شامل کريں جنھيں ان مسلح گروہوں کی جانب سے دانستہ نشانہ بنا کر ہلاک کيا گيا ہے۔ اور يہ وہی مسلح دہشت گروہ ہيں جن کے خلاف ہم مشترکہ کاوشيں کر رہے ہيں۔

يہ امر حيران کن ہے کہ کچھ راۓ دہندگان ايک ايسے واقعے کے حوالے سے اب بھی شکوک کا اظہار کرتے ہيں جسے خود بن لادن کی اپنی تنظيم القائدہ نے بھی تسليم کيا تھا۔

علاوہ ازيں، ايبٹ آباد آپريشن کے دوران اسامہ بن لادن وہاں پر اکيلے نہيں تھے۔ اگر آپ بھول گۓ ہيں تو ميں آپ کو ياد دلا دوں کہ اسامہ بن لادن کی بيويوں کو امريکيوں نے نہيں بلکہ پاکستانی حکام نے اپنی تحويل ميں ليا تھا اور انھوں نے بھی اس واقعےکی تصديق کی تھی۔

جہاں تک اسامہ بن لادن کے بيٹے کی موت کے اعلان کا تعلق ہے تو يہ ہمارے اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم ان تمام مجرموں کا تعاقب جاری رکھيں گے جو نا صرف يہ کہ دنيا بھر ميں عام شہريوں کی ہلاکت کے ليے ذمہ دار ہيں بلکہ مستقبل ميں بھی ايسے منصوبوں پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں جن ميں بے گناہ شہريوں کو دانستہ نشانہ بنايا جاۓ گا۔ صدر ٹرمپ نے بھی اپنے بيان ميں اسی بات کو اجاگر کيا تھا۔

" حمزہ جن لادن کی ہلاکت سے القائدہ اس کے باپ کے ساتھ علامتی تعلق کے ساتھ اہم قائدانہ صلاحيتوں سے بھی محروم ہو گئ ہے۔ علاوہ ازيں گروہ کی کاروائيوں کی صلاحيت کو بھی دھچکا لگا ہے۔ حمزہ بن لادن مختلف دہشت گروہوں کے ساتھ معاملات طے کرنے اور منصوبہ بندی کے ليے ذمہ دار تھا"۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ