ٹرافی ہنٹنگ: مارخور کے شکار کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی بولی

kam.jpg


چترال:مار خور کے شکار کیلیے تاریخ کی سب سے بڑی بولی

خیبرپختو نخوا میں قومی جانور مارخوار کی ریکارڈ بولی لگادی گئی، چترال میں رواں سال ماخور کی شکار کا پہلا پرمٹ ایک لاکھ 60 ہزار 250 ڈالر غیر ملکی شکاری نے حاصل کیا، محکمہ واٸلڈ لاٸف کے مطابق چترال میں قومی جانور ماخور کے شکار کے لیے سال 22-21 کے لیے بولی کا انعقاد کیا گیا،جس میں غیر ملکی شکاریوں نے بھی حصہ لیا، ایک ترک خاتون بھی شامل تھی۔

پہلی بولی ایک لاکھ ساٹھ ہزار 250 ڈالر پر ہوٸی،دوسری ہنٹنگ ٹرافی ایک لاکھ 55 ہزار ایک سو ڈالر پر ہوٸی،تیسری ہنٹنگ ٹرافی ایک لاکھ 35 ہزار 150 ڈالر پر ہوٸی اور آخری بولی ایک لاکھ 25 ہزار سو ڈالر لگی،محکمہ واٸلڈ لاٸف کے مطابق رواں سال شکار کیلیے چار پرمٹس جاری کیے گیے ہیں جس سے پانچ لاکھ 75 ہزار پانچ سو ڈالر آمدنی حاصل ہوگی۔

markhor-hunts.jpg


ہر سال، دنیا بھر سے شکار کے شوقین پاکستان کے شمال، خاص طور پر گلگت اور چترال کا سفر کرتے ہیں، تاکہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد مارخور کا شکار کریں،چترال گول نیشنل پارک میں مارخور کی آبادی میں 2019 سے 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے،2019 کے آغاز میں چترال گول نیشنل پارک میں 2,868 مارخور موجود تھے۔ تب سے یہ تعداد بتدریج کم ہو کر 2,000 رہ گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا کہ پارک میں ایک ’پراسرار بیماری‘ نے سینکڑوں مارخوروں کو ہلاک کیا،مقامی لوگوں نے صوبائی محکمہ وائلڈ لائف پر الزام لگایا کہ وہ شکاریوں کے ساتھ مل کر چند پیسوں کے عوض جانوروں کے شکار کی اجازت دیتے ہیں۔

 
Last edited:

khan1953

Senator (1k+ posts)
Permit is just an excuse, Wild life people send their wives daughters for real fun and make bed warm for the hunters. Mother fuckers