ویڈیو:کراچی کی برگر چین میں سابق پولیس افسر کی توڑ پھوڑ

nasi111h1h.jpg


اختیارات چلے گئے لیکن ہٹ دھرمی نہیں گئی،کراچی کے علاقے کورنگی میں انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے اندر سابق پولیس افسر نے توڑ پھوڑ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کرنے والے سابق ایس ایس پی میاں جمشید انعام اللہ کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

برگر چین کے منیجر نے الزام عائد کیا کہ ملزم صبح پانچ بجے پہنچا تو ریسٹورنٹ بند ہوچکا تھا،منیجر کے مطابق ملزم نے زبردستی کھانے کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر گارڈ کو مارا اور عملے پر بھی تشدد کیا،ذرائع کے مطابق سابق پولیس افسر پر ڈیفنس تھانے میں دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ، اس سے قبل بھی جمشید انعام کے خلاف اسی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق پولیس افسر امجد علی نے کہنا ہے کہ وہ گشت پر جارہے تھے کہ فریقین لڑائی میں ڈنڈوں، پتھروں، لاتوں اور گھونسوں کا آزدانہ استعمال کررہے تھے،کسی بڑے نقصان سے بچنے کیلیے فوری طور پرجھگڑا ختم کرایا گیا اور دونوں فریقین کے چند افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مصور، آغا، احمد رحمان، جمشید انعام اللہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں عوام تشدد کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔