ویڈیو : نیویارک ٹائم اسکوائر پر تاریخ میں پہلی بار نماز تراویح کا اجتماع

time-squre-new-namaz.jpg


امریکی ریاست نیویارک کے معروف اور اہم ٹائم اسکوائر پر تاریخ میں پہلی بار نماز تراویح کا اجتماع منعقد ہوا ہے جس میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شامل ہو کر نماز تراویح ادا کی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر رمضان المبارک کے آغاز پر ہی تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کا روزہ افطار کرایا گیا، منتظمین نے امریکا سمیت مونٹریال اور کینیڈا سے آئے مسلمانوں میں افطار کے لیے باکس بھی تقسیم کیے۔

یہی نہیں افطار سے قبل منتظمین کی جانب سے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی گئی اور پھر ماہ مقدس کی اہمیت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ ٹائمز اسکوائر پر ہونے والی اس نماز تراویح کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا جس پر بڑی تعداد میں صارفین نے مثبت ردعمل دیا ہے۔


ٹائمز اسکوائر پر تراویح اور افطار کا اہتمام کرنے والی انتظامیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ "ہم یہاں ان تمام لوگوں کو اپنے مذہب کی اصل رو سے واقف کرنے آئے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے، انہیں بتانے آئے ہیں کہ اسلام امن کا مذہب ہے"۔ انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ پہلا موقع ہے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کے لیے اس قسم کا مذہبی اجتماع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس دوران مسلمان نماز تراویح ادا کرتے رہے جبکہ غیر مسلم امریکی ان کے پاس کھڑے انہیں دیکھتے رہے۔

 
Advertisement

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


دعائیں دو عمران خان کو جس نے دنیا کے ہر فورم پر اسلام، مسلمانوں اور نبی پاک صلی الله علیہ وسلم کی حرمت کا مقدمہ لڑا اور دنیا کو آج یہ دن دیکھنا نصیب ہوا
الله خان کی حفاظت فرمائے، اسکی عمر دراز کرے اور اسے اسلام اور وطن عزیز کی ترقی کے لیے خدمت جاری رکھنے کا مشن مزید شدت سے جاری و ساری رکھنے کا موقع اور استقامت عطا فرمائے

الله ہمہ آمین یا رب العلمین، ثمہ آمین
 

baaghi01

Senator (1k+ posts)
Khud pangay lo aur phir blame karo dosron ko. You are rubbing it in peoples face. I wouldn’t be surprised if the organizers have an agenda against the muslim community
 
Sponsored Link