ویڈیو معاملہ: شرمیلا فاروقی،نادیہ خان سے معاملہ نپٹانے کو تیار؟کس شرط پر؟

nadia-khan-and-sharmia-pg.jpg

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ اور میزبان نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کرسکتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے نجی نیوز چینل کے خصوصی پروگرام جشن کرکٹ میں شرکت کی۔ پی پی پی رہنما کے علاوہ اداکار سید جبران بھی پروگرام کے مہمان بنے۔

رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہے، یہ محاورہ بے وجہ نہیں بنا، نادیہ خان کے ساتھ تنازع ختم نہیں کرنا چاہتی۔

شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ اگر نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کرسکتی ہوں، جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گی میں تنازع ختم نہیں کروں گی۔پروگرام کے دوران گیم کھیلتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ جب میں نے نادیہ خان سے ویڈیو ہٹانے کی درخواست کی تو نادیہ خان نے انہیں جواب دیا کہ مجھے تنگ مت کرو۔

شرمیلا فاروقی نے مزید انکشاف کیا کہ گرین لائن کی بسیں وفاق کے بجائے سندھ نے فراہم کیں، سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو بسوں کیلئے پیسے دیئے تھے، تاہم اس حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کا دعویٰ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر وفاق نے بسوں کے پیسے دیئے تھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم بالکل فارغ ہو گئی ہے، ن لیگ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایک تقریب کے دوران نادیہ خان نے شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے ان کے میک اپ سے متعلق سوالات کیے تھے۔

شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کا انداز پسند نہ آیا جس کے بعد انہوں نے نادیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

اصل میں شرمیلا فاروقی نے اپنی امی جان کا انٹویو کئی مرتبہ دیکھ کر ہی یہ فیصلہ کیا ہوگا ویسے بندہ دیکھ کر اللہ تعالی سے توبہ استغفار ہی کر سکتا ہے اور کچھ نہیں ، مجھے تو دولے شاہ کا دربار یاد آ گیا
 
khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے نادیہ کے بارے میں تو اتنا پتہ نہیں لیکن شرمیلا کا ماضی سارا پاکستان جانتا ہے کہ اس کے باپ نے جو سٹیل مل میں لٹ مچائی رکھی تھی وہ آج تک سٹیل مل اور پاکستان بھگت رہا ہے ۔ یہ خاندان اگر کسی معذب انصاف کرنے والے معاشرے میں ہوتا تو کب کا جیلوں میں سڑ گل گیا ہوتا