ویڈیو : شہباز گل نے شیخ رشید کو ن لیگ کا تربیت یافتہ کہہ دیا

gill-and-shk-rasheed-pti.jpg


جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے رانا ثنا پر تنقید کی اور کہا کہ شیخ رشید ن لیگ سے تربیت یافتہ ہیں۔

پروگرام کے دوران شہباز گل نے کہا کہ شیخ رشید بے نظیر بھٹو پر ذاتی جملے کسنے کی وجہ سے جیل بھی بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی نازیبا گفتگو کی صفائی پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنا زبان پھسل جانے کی وجہ سے تھا۔ جیسے انہوں نے زبان پھسل جانے کی وجہ سے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دی تھیں۔


معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید (ن) لیگ کے تربیت یافتہ ہیں اور گالم گلوچ کا کلچر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے شروع کیا لیکن بھگتنا ہمیں پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر گالی دی گئی مگر میں نے اس کا جواب گالی سے نہیں دیا۔

میزبان نے کہا کہ انہیں کم ازکم اپنے وزرا کے الفاظ کی مذمت کرنی چاہیے جس پر شہباز گل نے کہا کہ وہ بہتر الفاظ کا چناؤ کر سکتے تھے۔