ویڈیو:جڈیجا کے ’کیچ آف دی ٹورنامنٹ‘ کوعلیم ڈار نے آؤٹ ہی نہ دیا

ravindra-jdeja-aleem-catch-211.jpg


بھارت کی جانب سے افغانستان کو شکست تو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، لیکن بھارتی کھلاڑی رویندرا جڈیجا کا کیچ بھی کسی سے کم نہیں تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رویندرا جڈیجا کے کیچ کی دھوم مچی ہے، جسے کیچ آف دی ٹورنامنٹ کہا جارہاہے۔

افغانستان سے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر نے کافی فاصلے سے بھاگ کر آتے ہوئے کیچ کیا،جس کو بھرپور داد دی گئی تاہم ٹی وی امپائر نے فیصلے پر نظرثانی کی اور اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا،امپائر کے فیصلے پر خوب تبصرے جاری ہیں۔

دیگرممالک کے کھلاڑی سیم بلنگز، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ اور مچل میکلینگن سمیت سب ہی پریشان ہیں،امپائر کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1456096484747710464
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کیچ کو آؤٹ قرار دینا چاہئے تھا، اس طرح تو تھرڈ امپائر نے جڈیجا سے کیچ آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز چھین لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1455972992949776385
ویڈیو لنک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو افغانستان کو شکست دے کر پہلی کامیابی ملی تھی، جس کے حوالے سے کہا جارہاہے کہ میچ فکسڈ تھا،جبکہ سوشل میڈیا کی جانب سے بھی بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا، صارفین کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم نے میچ فکسنگ کے ساتھ ناقص کارکردگی دکھائی۔
 
Last edited by a moderator:

Sher_ka_Shakari

Senator (1k+ posts)
Clearly, the ball touched the ground and the commentators also agreed to that. Also as of now the catch of the tournament is the one taken by Conway of Newzealand against Hafeez of Pakistan.