ویڈیو:'بیٹی بچاؤ،بیٹی پٹاؤ' مودی کا ایک بار پھر مزاق بن گیا،دلچسپ تبصرے

modiiii%20beti%20bachao.jpg


بیٹی بچاؤ بیٹی پٹاؤ۔۔ مودی سٹپٹا گئے۔۔ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سٹپٹا گئے۔۔ عوام کو بیٹی پٹانے کے پیغامات دینے لگے، جی ہاں کہانی کچھ یوں ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تقریر کے دوران جوش میں کہتے سنائی دیئے، بیٹی بچاؤ اور بیٹی پٹاؤ۔

وزیراعظم کی جانب سے ایسی بات سن کر عوام ہکا بکا رہ گئے، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آگ بگولا ہوئے،انہوں نے کہا کہ دماغ کی بات مودی کی زبان پر آگئی،اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہے؟ راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلی ہوتی تو اسٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے۔


بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے بجائے بیٹی پٹاؤ کے نعرے پر سوشل میڈیا صارفین بھی میمز کا طوفان لے آئے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں، صارفین مزاحیہ تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ گورو نے بھی اپنے کنوارے دوست کی کہانی بیان کی


سمپو سنگھ نے لکھا ہم ایک اور مہم شروع کررہے ہیں بیٹی بچاؤ بیٹی پٹاؤ۔


ایک صارف نے لکھا مودی کو کنواروں کا بہت احساس ہے۔


ایک صارف نے کہا کہ میں وہ پہلا لڑکا بننا چاہتا ہوں جو مودی کے دیئے گئے اس ٹاسک کو پورا کرے۔


دیگر صارفین کی جانب سے بھی اسی طرح کے مزاحیہ تبصرے کئے جارہے ہیں۔


اس سے قبل نریندر مودی کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں ’ٹیلی پرامپٹر بند ہو گیا تھا ،جس پر وہ ہڑا بڑا گئے تھے،

 
Advertisement

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
حتی کہ مودی جی کی اس بات پر ہم پاکستانی بھی انڈینز بھائیوں کی پوری ہیلپ کرنے کو تیار ہیں
😉
 
Sponsored Link