ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا سینیٹ کا سرکاری افسر معطل

6harsanislb.jpg

اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا شخص سینیٹ کا گریڈ 18 کا سرکاری افسر نکلا، افسر کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والا شخص رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے، یہ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا تھا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بھی نوٹس لے لیا، پولیس نے خواتین سے رابطہ کیا اور ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

خاتون نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا کہ وہ اے ٹی ایم پر آئی تو ملزم نے ویڈیو بنانا شروع کردی، جب انہوں نے ویڈیو بنانے والے شخص سے پوچھا کہ وہ ویڈیو کیوں بنا رہا ہے تو اس شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڑ لگا دی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قانون سازی برانچ کے گریڈ 18 کے افسر رانا اظہر کو معطل کر دیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے رانا اظہر کیخلاف مزید تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ایک 14 سیکنڈز کی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص کو اے ٹی ایم کے باہر دکھایا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1473180820399484930
ویڈیو میں خاتون ایک شخص سے پوچھتی ہیں کہ وہ ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے جس کے بعد وہ شخص موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

Looks like he is mentally sick
 
Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
Don't understand. What was the purpose of making video of random people in a public place ?
 
Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
disgusting ugly scumbag.

There are people making videos in bathrooms and bedrooms. What would anyone gain by making a video of someone walking on the street - This is the degeneracy of our low life media; making unimportant trivial things important and covering the crimes of the powerful.