ویرات کوہلی کو بیٹی کے ریپ کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

virat-kohli-arrest-2113.jpg


ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بیٹی کے ریپ کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اس دوران ایک بھارتی شخص نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی معصوم بچی کو ریپ کا نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی دارلحکومت ممبئی کی پولیس کے سائبر سیل نے اکو باتھینی رامنا گیش نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے کوہلی کی 10 ماہ کی بچی کے ریپ کی دھمکی کی ٹویٹ کی تھی اور یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔


پولیس نے 23 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف نفرت آمیز مواد شیئر کرنے، جنسی ہراسانی، ہتک عزت سمیت دیگر دفعات شامل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد بھارتی ٹیم خصوصا ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو بھارت سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ایک بیان دیا جس پر اکوباتھینی نے ٹویٹر پر کوہلی کو ان کی 10 ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکی دے ڈالی۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
Kidher hy in ka wo sports journalist jo keh raha tha yeh sab tweets Pakistan say ho rahi the yeh trend Pakistan say chalaiya ja raha tha?