ویرات کوہلی ٹیم سے باہر، بھارتی ٹیم کا نیا کپتان کون؟

virat-rohit-sharma-11.jpg


بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو آئندہ نیوزی لینڈ کی سیریز کیلئے ٹیم سے باہر کردیا گیا اور ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی نیوزی لینڈ سے شیڈولڈ سیریز کیلئے16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان ویرات کوہلی سمیت متعدد سینئر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔


ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، ہارڈک پانڈیا، جسپریت بمرا، روینڈرا جڈیجا اور محمد شامی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں کپتانی کی ذمہ داریاں روہت شرما کو سونپی گئی ہیں جبکہ ایل کے راہول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل 16 رکنی اسکواڈ میں رتوراج گائیکواد، شریاس ایئر، سوریا کمار یادیو، رشب پنت، ایشان کشن، وینکاتیش ایئر، یوزوندرا چاہل، آر ایشون، اکشر پاٹیل، ایوش خان، بھووینیشور کمار ، دیپک چاہار، ہرشل پاٹیل اور محمد سراج شامل ہیں۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 17 نومبرسے ہوگا جس میں تین ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔