وہ کون تھے جنہوں نے انضمام الحق کو ٩٢ ورلڈ کپ کھلانے کی مخالفت کی تھی ؟

Syed Haider Imam

Chief Minister (5k+ posts)
وہ کون تھے جنہوں نے انضمام الحق کو ١٩٩٢ ورلڈ کپ کھلانے کی مخالفت کی تھی ؟


Logo.png

جسطرح پنجابی میڈیا ہاؤسز میں بیٹھی پنجاب کی صحافتی طوائفیں اپنے سیاسی مہمانوں سے فکس میچز کھیلتی ہیں ، اسطرح بطور مبصر ، پاکستان کی شکشت کے بعد پاکسان کے سینئر کرکٹرز پاکستانی کرکٹ ٹیم پر احمقانہ تبرے بھیجتے نظر اتے ہیں . سوشل میڈیا پر انکی بکواسیات سن سن کر میں پک چکا تھا لھذا سیاست کے موضوع کو چھوڑ کر انکی بونگیوں کو لے کر سیاست پی کے پر لکھنے بیٹھ گیا ہوں . میں ایک ایک کر کے اپنے نقاط آپکے سامنے رکھا رہا ہوں

وہ کون تھے جنہوں نے انضمام الحق کو ١٩٩٢ ورلڈ کپ کھلانے کی مخالفت کی تھی ؟

١- دنیائے کرکٹ میں آج بھی بھونچال ا جائے گا اگر آج گریٹ انضمام الحق یہ راز افشاں کر دیں کہ وہ کون تھے جنہوں نے ١٩٩٢ کے ورلڈ کپ میں نوجوان انضمام الحق کی حوصلہ شکنی کی تھی جسکی وجہ سے انضمام نے ڈپریشن میں ا کر کپتان عمران خان سے پیٹ کی بیماری کا بہانہ کر کے ورلڈ کپ کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذوری ظاہر کی تھی. پاکستانی ٹیم کے لئے انضمام الحق کے رنز اتنے با برکت ہوتے تھے کہ آگر وہ ٢٠ ، ٤٠ یا ٦٠ سکور بھی کرتے تھے تو پاکستان میچ جیت جاتا تھا . انضمام الحق کو دنیا اچھے الفاظ میں یاد رکھتی ہے . یاد آرہے کہ پاکستانی بلے باز ہمیشہ سے لیٹ جاتے تھے اور بولرز ہی ہمیشہ میچ جتواتے تھے . آج بھی وہی پیٹرن برقرار ہے . اس پیٹرن کے تحت ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور آزمودہ ناکام سینئر کھلاڑیوں کے پیچھے کرکٹ کے ڈان بطور ڈھال پیچھے کھڑے نظر اتے ہیں . عمران خان نے جتنے بھی ٹیلنٹڈ کھلاڑی پاکستان کو دئے ، وہ تمام پاکستان کے سپر سٹار بن کر کرکٹ کی دنیا میں حکمرانی کی تھی . انضمام الحق کو بھی نیٹ پریکٹس کے بعد سیدھا پاکسستان ٹیم میں لایا گیا تھا . منصور اختر واحد کھلاڑی تھے جو قومی سطح پر ناکام ہوے تھے . شعیب اختر اکثر یہ شکوہ کرتے نظر اتے ہیں کہ انہوں نے اپنے توانائی پاکستانی ٹیم میں شمولیت سے پہلے صرف کر چکے تھے . انکا ماننا ہے اگر وہ عمران خان کے وقت ہوتے تو انکا کیریئر ریکارڈ کہیں زیادہ اچھا ہوتا

قصہ مختصر ، عمران خان کے وقتوں میں کرکٹ مافیا ہوتا تھا جو ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ کھیلنے میں اڑے اتا تھا . ریتی اور رواجوں کے برعکس عمران خان تک اگر کسی نوجوان ٹیلنٹڈ کرکٹر کی بھنک پڑ جاتی تھی تو عمران خان کی پرکھنے کی صلاحیتیں انھیں سپر سٹار بنا دیتی تھیں

شائقین کرکٹ سے ایک سوال
کوئی ہے جو پاکستانی کرکٹ سے جڑے تیس سال پرانے دو راز کھولنے کی جرت کر سکے ؟

١- وہ کون تھے جنہوں نے انضمام الحق کو ١٩٩٢ کا ورلڈ کپ کھلانے کی کی مخالفت کی تھی ؟
٢- وہ کونسے کھلاڑی ہیں جنھیں عمران خان نے عالمی دنیائے کرکٹ میں متعارف کروایا مگر وہ عمران خان کے فلاحی کاموں کا حصہ نہ بنے ؟

کیا اپنے کبھی محسوس کیا ہے عمران خان نے بہت سے سپر سٹارز کو بنایا مگر وہ کبھی بھی عمران خان کے ساتھ انکے فلاحی کاموں میں انکے ساتھ کھڑے نظر نہیں آئے ؟

ٹورنٹو میں ، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے دلدادہ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ جڑے ایک صاحب نے یہ بات مجھے بتائی تھی . انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے ورلڈ کپ ١٩٩٢ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کو میچ فیس شوکت خانم میں دینے کی ہدایت کی تھی مگر عاقب جاوید ، مشتاق احمد اور وقار یونس وغیرہ نے انکار کر دیا تھا . میں ہمیشہ حیران ہوتا تھا کہ جنھیں عمران خان نے پہچان دی تھی ، وہ عمران خان کی فلاحی کاموں میں کبھی نظر کیوں نا آئے ؟

شاہد آفریدی بھی ایک ایک حیران کن کردار ہے جو عمران خان سے متصادم نظر اتا ہے مگر اپنا کٹھ کاٹھ کو عمران خان کے برابر تصور کرتا ہے . کیا آپکے ذہنوں میں بھی یہ سوال کبھی ابھرے ہیں ؟