ووٹوں کی خریدوفروخت کی وائرل ویڈیو،کیااین اے133کے الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں؟

6NA133.jpg

ووٹوں کی خرید وفروخت کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کی خرید وفروخت کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ویڈیو میں نظر آنے والا واقعہ سچ ثابت ہوا تو حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کرسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر معاملہ ابھی واضح نہیں ہوتا اور انتخاب ہونے کے بعد ثابت ہوتا ہے کہ ویڈیو جھوٹی ہے تو کامیاب ہونے والے امیدوار کو نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی خرید وفروخت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا، چیئرمین نادرا، آئی جی پولیس اور کمشنر لاہور کو خط لکھ کر ویڈیو کی فرانزک اور اس میں نظر آنےو الے افراد کی نشاندہی کا حکم دیا تھا، رپورٹس کل الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو بھی اس حوالےسے جواب جمع کروانے کی ہدایات کردی تھی۔

دوسری جانب ویڈیو سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن میں انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1465298594509070342
واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں چند کردار قرآن پاک پر حلف لے کر ن لیگ کو ووٹ ڈالنے کا عہد کرتے دکھائی دے رہے تھے، حلف دینے والے افراد کو ایک شخص عہد کے بعد پیسے بھی تقسیم کررہا تھا، جس جگہ یہ سارا واقعہ رونما ہورہا تھا وہاں عقب میں مسلم لیگ ن کے انتخابی پوسٹرز اور بینرز واضح طور پر نظر آرہے تھے تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے تمام کرداروں نے منہ پر ماسک پہن رکھے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
ملتوئی ہوجاتے اگر پی ٹی آئی والے یہ حرکتیں کرتے پکڑے جاتے۔ نورے تو مائی باپ ہیں الیکشن کمیشن والوں کے، ان کو سب کچھ معاف ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Thanks to my leader PMIK on the selection of Mr and Ms Cheema as a great candidates for this constituency. Inn Sha Allah both husband and wife will learn how to fill nomination application in few elections.