وفاقی کابینہ اور بیورکریسی نے نیب کوختم کرنے کیلئے ہاتھ ملا لیا؟

6shebazcabinetnba.jpg

وفاقی کابینہ اور اعلیٰ بیوروکریسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاثر ہے کہ نیب مبینہ طور پر بیوروکریسی کو ڈرانے، سیاسی اپوزیشن کو ستانے اور کاروباری افراد کو ہراساں کرنے کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کے بعض ارکان اور بیوروکریٹس نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے مقدمے بازی کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کرنے کی سفارش کی ہے۔
کابینہ ارکان نے نیب کی زیادتیوں، ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے۔

وزیر قانون و انصاف نے کابینہ کے حالیہ اجلاس کے دوران روشنی ڈالی کہ نیب (ترمیمی) آرڈیننس 2021 کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے اور آئین کے تحت اس میں مزید توسیع نہیں کی جا سکتی۔ یہ مناسب وقت ہے ترامیم پر نظرثانی کی جائے۔

کابینہ کے ارکان نے اس پر اتفاق کیا کہ نیب نے احتساب کے بجائے صرف منتخب حکومت کیلئے انجنیئرنگ کے آلے کے طور پر کام کیا۔ نیب افسران نے سیاستدانوں، سرکاری ملازمین اور نامور تاجروں کے ساتھ جو سلوک کیا وہ انتہائی اذیت ناک اور توہین آمیز تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی محفلوں میں سرکردہ شخصیات کی ان افسران کے ہاتھوں تذلیل کی خبریں بھی آئیں۔ کابینہ ارکان کا موقف تھا صوبوں میں انسداد بدعنوانی کے اداروں اور وفاقی سطح پر ایف آئی اے کی موجودگی میں احتسابی ادارے کی ضرورت نہیں لہٰذا نیب ختم کر دیا جائے۔

بیوروکریسی کے کچھ نمائندوں نے بھی نیب کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ اصلاحات سے بالا تر ہے۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
nab dobara banai bhi ja sakti hai... or puranay cases dobara kholay bhi ja saktay hain.. 2/3 majority or ghaddaron ka mukku thap dia jaay ga
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Bajway ke sath deal yaheeh ha.Saray case khtam.Election k rigging ki ful permission.Imran aur PTI ka khatma..Ye deal USA ke sath beth kar howi ha..
Dekhtay hain kia Army m saray Bajway hi bethay hain ya Dharti Maan Pakistan ka koi putar bhi betha ha.??