وفاقی وزیر حماد اظہر کا جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ کو چیلنج

khanzada-hammad-challenge-111.jpg


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ایل این جی گیس کے معاملے پر شاہزیب خانزادہ کو بحث کیلئے چیلنج کرتا ہوں۔ مگر انہوں نے اس کے ساتھ ایک شرط بھی رکھ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ایل این جی گیس کے معاملے پر شاہزیب خانزادہ کو بحث کیلئے چیلنج کرتا ہوں۔ میرا چیلینج ہےکہ ایک غیر جانبدار اینکر اور آزاد ماہرین کے ہمراہ ایل این جی اور گیس کے معاملے پر مجھ سے مناظرہ کرلیں۔

https://twitter.com/x/status/1461590641599819778
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلسل روک ٹوک، مداخلت، آواز کے کنٹرول اور ٹیلی پرامپٹر پر پہلے سے تیار شدہ اسکرپٹ پڑھنے کی بجائے عوام کو آزاد بحث سننے اور فیصلہ کرنے کا موقع دیں۔

حماد اظہر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ شاہزیب پھر بھاگ جائیں گے اور دوسری بات سارے جہان کو پتہ ہے وہ بغیر ٹیلی پرامپٹر بات نہیں کر سکیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1461601410735353862
انہوں نے مزید کہا کہ لائیو بیٹھیں گے تو ٹافی والا انکل انکی ڈوری کیسے ہلا پائے گا؟ یہ سارا کام ایجنڈے ہر ہو رہا ہے۔ اگر یہ صحافت ہوتی تو یہ ہماری لائیو پروگرام کی آفر لے لیتے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گندا ہے پر دھندہ ہے۔