وفاقی بجٹ 2022، جید عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی کا ردعمل

2budgetmuftitaqiusmaniradamal.jpg

معروف عالم دین مولانا تقی عثمانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیش کیے گئے بجٹ 23-2022 پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سود کے نظام کے خاتمے کیلئے کسی ابتدائی قدم کا بھی کوئی ذکر نہیں۔

مولانا کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے اس وقت میں جب عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں افسوس ہے کہ بجٹ میں نئے سنیماؤں کے فروغ کے لئے ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1535582183066587137
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف بجٹ میں سودی نظام سے چھٹکارے کے لئے کسی ابتدائی قدم کا بھی کوئی ذکر نہیں ۔۔ اناللہ واناالیہ راجعون

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 23-2022 میں نئے سینما گھروں، پروڈکشن ہاؤسز، فلم میوزیمز کے قیام پر5سال کا انکم ٹیکس اور10سال کے لئے فلم اور ڈرامہ کی ایکسپورٹ پر ٹیکس ری بیٹ جبکہ سینماء اور پروڈیوسرز کی آمدن کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ʼنیشنل فلم انسٹی ٹیوٹ اور ʼپوسٹ فلم پروڈکشن فیسلٹی کے علاوہ ʼنیشنل فلم اسٹوڈیو کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سینماء، پروڈکشن ہاؤسز، فلم میوزیمز، پوسٹ پروڈکشن فیسلٹی کو’’سی ایس آر‘‘ کا درجہ دیا جا رہا ہے۔

یہی نہیں 95 کھرب روپے کے بجٹ کا 40فیصد حصہ بیرونی اور اندرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے بھی مختص کیا گیا ہے۔
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
مولانا صاحب آپ باتیں کرنا بند کریں اور میدان عمل میں نکلیں ٹوئٹر پر بیٹھ کر جہاد کرنا بند کریں
 

Yetti

MPA (400+ posts)
Zeher khanay k paisay nahi, sehat card khatam, ihsas program khatam aur 1 billion se film institute ban rha hai.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Molvi Sajid Meer...Molvi Taqqi sahib..choro ki hamayat band karain.
Munafiqat band karain aur sarako par nikalain Allah ke Deen k lia..apnay papi pait bharna chorain.Amal ka waqt ha..Jahad ka elan karain.m
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
مولانا صاحب آپ باتیں کرنا بند کریں اور میدان عمل میں نکلیں ٹوئٹر پر بیٹھ کر جہاد کرنا بند کریں


ییہہ۔ کُٹ کھانے کے لیے کمر کس لیں ۔​
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
تو خود نکل نا ۔ 75 سال کے بزرگ کو نثا اللہ کے ڈنڈے کھلوائے گا ۔​
ہم تو باتیں چو کے بچہ پیدا کرنے والے لوگ ہیں بس باتیں کرالو ڈنڈے کھانے کا شوق نہیں ہے ۔ ویسے دور سے پتھر مارنے بوتل میں پٹرول ڈالنا اور بسوں کو جلتے دیکھنے والے ہجوم میں جانا بھی پسند نہیں کرتے۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
ہم تو باتیں چو کے بچہ پیدا کرنے والے لوگ ہیں بس باتیں کرالو ڈنڈے کھانے کا شوق نہیں ہے ۔ ویسے دور سے پتھر مارنے بوتل میں پٹرول ڈالنا اور بسوں کو جلتے دیکھنے والے ہجوم میں جانا بھی پسند نہیں کرتے۔



تمہاری طرح ھر کوئ تشدد پسند شرپسند نہیں ہوتا ۔ تم خود جاتے نہیں لیکن دوسروں کو ضرور جانے کی تلقین کرتے ہو ۔​
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
ایک تھا انقلابی۔۔۔۔نکلا تھا بیچارہ۔۔۔۔ اب وہ ہاتھ لگا لگا کر دیکھ رہا ہے کہ ہوا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
تمہاری طرح ھر کوئ تشدد پسند شرپسند نہیں ہوتا ۔ تم خود جاتے نہیں لیکن دوسروں کو ضرور جانے کی تلقین کرتے ہو ۔​
یہی تو رونا ہے ۔ اگر شہر میں سب غنڈہ گردی پر اتر آئیں تو گھر میں بیٹھنا چاہیے اگر مقابلہ کرنا ہے تو غنڈہ گیری کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ صرٖف بھاشن دینے سے کام نہیں چلتا۔ مولوی صاحب سمجھتے ہیں وہ ایک ٹوئٹ کریں گے اور مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ اگر طاقت ہو تو بری کو طاقت سے روکو، ورنہ اس کو برا کہو، اگر یہ دو بھی نہیں ہوتے تو دل میں برا جانو، مولوی کے پاس طاقت ہے مگر وہ اسے ٹھیک کام کے لیے استعمال نہیں کرتا۔
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
ایک تھا انقلابی۔۔۔۔نکلا تھا بیچارہ۔۔۔۔ اب وہ ہاتھ لگا لگا کر دیکھ رہا ہے کہ ہوا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔​
اگر شہر میں سب غنڈہ گردی پر اتر آئیں تو گھر میں بیٹھنا چاہیے اگر مقابلہ کرنا ہے تو غنڈہ گیری کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ صرٖف بھاشن دینے سے کام نہیں چلتا
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
یہی تو رونا ہے ۔ اگر شہر میں سب غنڈہ گردی پر اتر آئیں تو گھر میں بیٹھنا چاہیے اگر مقابلہ کرنا ہے تو غنڈہ گیری کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ صرٖف بھاشن دینے سے کام نہیں چلتا۔ مولوی صاحب سمجھتے ہیں وہ ایک ٹوئٹ کریں گے اور مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ اگر طاقت ہو تو بری کو طاقت سے روکو، ورنہ اس کو برا کہو، اگر یہ دو بھی نہیں ہوتے تو دل میں برا جانو، مولوی کے پاس طاقت ہے مگر وہ اسے ٹھیک کام کے لیے استعمال نہیں کرتا۔

کیا کہے جارھا ہے ۔ سوال کچھ ۔ جواب کچھ ۔ پاکستان آکر افراتفری مچادے ۔ تجھے پکڑ کے سیدھے بچوں کی جیل میں ڈاال دینگے ۔​
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
یہ مولوی بھی ہمیں بہت پسند تھا لیکن بغض عمران میں یہ بھی اپنی عزت گنوا بیٹھا
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
کیا کہے جارھا ہے ۔ سوال کچھ ۔ جواب کچھ ۔ پاکستان آکر افراتفری مچادے ۔ تجھے پکڑ کے سیدھے بچوں کی جیل میں ڈاال دینگے ۔​
hahah , jail main kaisay dalo ga tum tu hamaray gulaam ho ?