وزیر اعظم عمران خان کی آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی تفصیلات

A-Thinker

Minister (2k+ posts)
پاکستان اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات سے کون خوش نہیں
تحریر: سعید راجپوت
57449489_10214524273767263_8145901773219954688_n.jpg

میں اس وقت ایران میں موجود ہوں۔ میری طرح آپ بھی جانتے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے پہلے پاکستانی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس میں یہ کہا تھا کہ بلوچستان میں مسافر بسوں سے اتار کر لوگوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد ایران سے پاکستان داخل ہوئے تھے اور کارروائی کے بعد پھر واپس ایران چلے گئے۔

اس پریس کانفرنس سے ایک منفی اور تاریک فضا تیار کی گئی جس سے اندازہ ہو رہا تھا کہ عمران خان کا یہ دورہ ناکام ہوجائے گا۔ تاہم ایرانی لیڈروں ،میڈیا اور عوام نے اس پریس کانفرنس کو انتہائی مثبت انداز میں لیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

آج وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں ایران کے سپریم لیڈر کی بات کو پتھر پر لکیر سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمنوں کی خواہشوں کے برعکس ایران اور پاکستان کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ تقویت پانے چاہئیے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کےتاریخی اور مستحکم تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایاکہ برصغیر ھند کی عزت و شکوہ کے عروج کا زمانہ اس علاقے پر مسلمان حکومتوں کے دور کا زمانہ تھا اور برطانوی سامراج نے اسلامی تہذیب و تمدن کو تباہ کرکے اس علاقے کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے-

انہوں نے علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح جیسی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے نفع اور فائدے میں ہیں لیکن ان تعلقات کے دشمن بھی موجود ہیں، لہذا دشمنوں کی مرضی اور خواہشوں کے برعکس ہمیں مختلف میدانوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہیے–

رہبرانقلاب اسلامی نے دونوں ملکوں کی سرحدوں پر سیکورٹی کے مسائل کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی سرحدوں پر بدامنی پھیلانے والے دہشت گرد گروہوں کو پیسہ اور اسحلہ دیا جارہا ہے اور ایران و پاکستان کی سرحدوں پر بدامنی پھیلانے کا ایک مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے حالیہ سیلاب کے دوران حکومت پاکستان کی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشہد مقدس اور امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ ایران کے آغاز کو ایک اچھی علامت قراردیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ امام رضا علیہ السلام کی عنایات سے یہ دورہ دونوں ملکوں کے لئے مفید اور تعمیری واقع ہوگا –

پاکستان کے وزیرا‏‏‏عظم عمران خان نے بھی اس ملاقات میں تہران میں انجام پانے والے مذاکرات کو تعمیری اور اطمینان بخش بتایا اور کہا کہ ان مذاکرات میں بہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں –

پاکستان کے وزیراعظم نے ایران وھند کے تاریخی تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے چھے سو سال تک برصغیر پر حکومت کی اور ہندوستان پر ایران کا اثر اتنا زیادہ تھا کہ برصغیرکی سرکاری زبان فارسی تھی.

عمران خان نے کہا کہ انگریزوں نے سب سے زیادہ ہندوستان کی دولت لوٹی اور انہوں نے ہی اس خطے کو تباہ کیا- پاکستانی وزیرا‏عظم نے کہا کہ بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے قریب ہوں لیکن ہم مشکلات پر غلبہ پاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مستحکم ہوں۔

Last edited by a moderator:

Fiza

MPA (400+ posts)
Just check imran khan pathetic body language. Sitting infront of this ignorant Mullah like his salve. Also just check his manners. Does a pm sits like that? There is no dignity in the way he is sitting.
 
GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)

He didn't go there for a photo shoot, but went to sort out things between the two countries which he has done successfully.
 
Fiza

MPA (400+ posts)
He didn't go there for a photo shoot, but went to sort out things between the two countries which he has done successfully.
Wow pti would never accept it's short coming & by the way this is the main reason of their down fall. Keep it up. You are doing a great job.
 
GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
Wow pti would never accept it's short coming & by the way this is the main reason of their down fall. Keep it up. You are doing a great job.

He was always like this; carefree and a probably a misfit to some extent in Pak politics, but people still voted for him. So stay put and give him some time to do what he promised.
 
SaRashid

Minister (2k+ posts)

ہائے اللہ
ہماری رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی۔
ایک اکیلی جان، اوپر سے دو فارسی مشٹنڈے
ہائے انکل باجوہ، آپ کہاں ہیں، رضیہ اکیلی ان-کمفرٹیبل فیل کر رہی ہے۔
مارے گھبراہٹ کے ٹانگیں اتنی کھل گئیں کہ پہلے صرف کرتے میں سوراخ تھا، اس بار تو۔۔۔
 
Xiggs

Chief Minister (5k+ posts)
Just check imran khan pathetic body language. Sitting infront of this ignorant Mullah like his salve. Also just check his manners. Does a pm sits like that? There is no dignity in the way he is sitting.
Ignorant? Hahahha... goes to show someone else's ignorance.
 
SaRashid

Minister (2k+ posts)
کیا بات ہے بھئی، وہ جو ایک شہزادہ صاحب پاکستان آئے تھے، محمد بن سلمان۔ کیا آج کل گھاس واس نہیں ڈال رہے؟
ایرانیوں کی خوش آمد کیوں ہو رہی ہے اتنی زیادہ؟
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
ہائے اللہ
ہماری رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی۔
ایک اکیلی جان، اوپر سے دو فارسی مشٹنڈے
ہائے انکل باجوہ، آپ کہاں ہیں، رضیہ اکیلی ان-کمفرٹیبل فیل کر رہی ہے۔
مارے گھبراہٹ کے ٹانگیں اتنی کھل گئیں کہ پہلے صرف کرتے میں سوراخ تھا، اس بار تو۔۔۔
maryam bubble butt.... ore qatri sandey shehzadey ki molakat samja hoa hey?
 
AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
ہائے اللہ
ہماری رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی۔
ایک اکیلی جان، اوپر سے دو فارسی مشٹنڈے
ہائے انکل باجوہ، آپ کہاں ہیں، رضیہ اکیلی ان-کمفرٹیبل فیل کر رہی ہے۔
مارے گھبراہٹ کے ٹانگیں اتنی کھل گئیں کہ پہلے صرف کرتے میں سوراخ تھا، اس بار تو۔۔۔
kehtay han sanp ka kaata rassi sai bhi darta hai or maryam g to qatri ki kaati hoi han patwarion ko to har jaga wohi scene nazar ai gai