وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفے سے متعلق ترجمان بلوچستان حکومت کی وضاحت

256290_5244874_updates.jpg


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں، جس پر بلوچستان حکومت نے وضاحت دے دی ہے،بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ کے استعفے سے متعلق خبر کو من گھڑت اور افواہیں قرار دے دیا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اکثریت کھونے سے متعلق خبر بےبنیاد ہے، جام کمال استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کے ناراض ارکان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں،سینیٹرکہدہ بابرکی رہائشگاہ پربی اے پی رہنماؤں کو ظہرانہ دیا گیا ہے،جس میں چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی سمیت پارٹی کے سینئررہنما شریک ہیں۔


اس سے قبل ایک پروگرام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا تھا کہ اپوزیشن نے اسمبلی پر حملہ کرنے کے بعد سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا تھا، بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی پارٹی ہے، ہمارے اتحادیوں کےکچھ تحفظات ہیں، اسد بلوچ کا ممکن ہے کہ وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں، بی اےپی کےکچھ ارکان نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ہماری نمبرز پورے کرنے کی بھرپور کوشش ہے،جام کمال نے کہا تھا کہ کہ پرامید ہیں کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی کیونکہ میں چالیس ارکان کے ذریعے وزیراعلیٰ منتخب ہوا، ہمارے نمبرز پورے ہوں گے۔