وزیراعظم کے خلاف توہین آمیز زبان پر سابق اولمپئین پر 10 سال کی پابندی عائد

rasheediii111.jpg


وزراعظم پاکستان سے متعلق توہین آمیز زبان استعمال کرنا مہنگا پڑگیا۔۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن پر10 سال کی پابندی عائد کر دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے پابندی کی تصدیق کردی اور کہا کہ پابندی حکومت پاکستان کی ہدایات پر عائد کی گئی ہے، سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا تھا۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے رشید الحسن جونئیر کو شوکاز نوٹسز بھجوائے گئے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یہ بھی کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا اور رشید الحسن جونئیرپرٹی وی پروگرامز میں شریک ہونے سے روکنے کے لئے پیمرا کوبھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ رانا ظہہیر احمد بابر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اولمپین رشید الحسن کی وزیر اعظم پاکستان سے متعلق گفتگو انتہائی ناشائستہ اور شرمناک ہے۔انہوں نے ادب و اخلاق کی تمام حدیں پھلانگ ڈالیں۔

قومی ہاکی کوچ کا مزید کہنا تھا کہ اولمپینز ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ رشید الحسن اپنی اس گفتگو سے نئی نسل کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔ رشید الحسن کا یہ عمل شرمناک ہے اور پاکستان ہاکی کمیونٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔

دوسری جانب رشید الحسن نے اس پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کااعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے صرف یہی کہا تھا کہ عمران خان جھوٹ بول رہےہیں۔

https://twitter.com/x/status/1489190700700819459
 
Last edited:

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Iss lihaz say tou aadha say zayda mulk NS aur Zardari dour mayn ander hona chayey tha, lakn tamaam buraion k bawajood zardari etc mayn yeh baat zaroor thi k wo apnay ooper tanqeed bardasht kar lety thay
 

ForReal

MPA (400+ posts)
Iss lihaz say tou aadha say zayda mulk NS aur Zardari dour mayn ander hona chayey tha, lakn tamaam buraion k bawajood zardari etc mayn yeh baat zaroor thi k wo apnay ooper tanqeed bardasht kar lety thay
Fittay moonh they were too busy counting bribe money