وزیراعظم کے خطاب کے دوران آواز کیوں غائب ہوئی ؟

A-Thinker

Minister (2k+ posts)
22486-53714345.jpg



وزیر اعظم عمران خان کا منگل کو قوم سے خطاب کئی بار تاخیر اور تکنیکی مسائل سے دوچار رہا، کبھی آواز غائب تو کبھی سکرین غائب ہوتی رہی۔ اس پر سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور اس کے پرانے سسٹمز پر سوال بھی اٹھائے گئے۔

نو بجے کا مقررہ وقت پہلے بڑھ کر ساڑھے دس ہوا اور پھر 11 بجے کے بعد جا کر تقریر نشر ہونا شروع ہوئی، لیکن خطاب کے چند منٹ بعد ہی عمران خان کی آواز غائب ہوگئ جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو بیچ میں تقریر کاٹنی پڑی۔پوری تقریر کو دوبارہ چلایا گیا لیکن دوسری بار بیچ ہی میں سکرین تاریک ہوگئی۔
آواز کیوں غائب ہوگئی، سکرین کیوں تاریک ہوگئی اور اس تکنیکی خرابی کے ذمہ دار کون لوگ تھے؟ اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو نے پی ٹی وی اسلام آباد کے ایک اہلکار سے بات کی ہے جو خطاب کے دوران ڈیوٹی پر موجود تھے ۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ان اہلکار نے بتایا کہ پہلے تو یہ بات کہنا ضروری ہے کہ پی ٹی وی سات منٹ سے زیادہ دورانیے کی ویڈیو سسٹم میں ڈال کر چلانے کی حامل نہیں ہے کیونکہ ویڈیوز کا دورانیہ جب زیادہ ہوجاتا ہے تو سسٹم پر بوجھ پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا خطاب پی ٹی وی نے ریکارڈ نہیں کیا، بلکہ ایک نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ۔’حکومت نے کہا تھا کہ پی ٹی وی کے آلات جدید نہیں ہیں اسی وجہ سے اس کی ریکارڈنگ پرائیوٹ کمپنی سے کروائیں گے اور انہوں نے ہی سب کچھ ریکارڈ کیا ہے۔‘

اہلکار نے مزید بتایا کہ جب کمپنی نے ریکارڈنگ مکمل کی تو وہ پوری ویڈیوز کو بغیر ایڈیٹنگ کے لے کر پی ٹی وی دفتر پہنچ گئے کیونکہ حکومت نے نو بجے خطاب چلانے کا بتایا تھا۔ جب پی ٹی وی کے دفتر میں ریکارڈنگ کو چیک کیا گیا تو انتظامیہ نے نجی کمپنی کو کہا کہ اس میں کچھ مسائل ہیں اور مشورہ دیا کہ وہ ویڈیوزکو ایک مرتبہ ایڈیٹ کریں اور پھر اس کے بعد چلائیں گے۔
اہلکار کے مطابق: ’اس کے بعد ویڈیوز کو وہیں پر ایڈیٹ کیا گیا جس کی وجہ سے خطاب کا وقت نو بجے سے10 بج کر 30 منٹ تک پہنچ گیا لیکن پھر بھی کچھ کام باقی تھا تاہم پی ٹی وی نے تقریباً 11 بجے کے وقت خطاب کو چلایا۔‘

انہوں نے بتایا کہ یہ پوری تقریر 37 منٹ کی تھی اور میموری کارڈ میں موجود تھی۔ جب ان کو ماسٹر کنٹرول روم جہاں سے ٹی وی کے سب پروگرام نشر ہوتے ہیں کے سسٹم میں ڈالا گیا اور چلانا شروع کیا تو سسٹم کچھ منٹوں کے بعد کریش ہوگیا۔

’جب ویڈیوز کا دورانیہ سات منٹ سے زیادہ ہوتا ہے تو پی ٹی وی میں ویڈیوز کو ٹیپ یا کیسٹ اور میموری کارڈ دونوں میں ڈال کر اس کو سسٹم پر اپلوڈ کیا جاتا ہے تو اس سے سسٹم پر بوجھ کم ہوجاتا ہے اور پھر چلانے میں مسئلہ نہیں ہوتا۔ عمران خان کا خطاب چونکہ صرف میموری کارڈ میں تھا اسی وجہ سے فائل کا سائز زیادہ ہونے کی وجہ سے اس نے سسٹم کو فریز کر دیا۔‘
اہلکار کے مطابق سسٹم کریش ہونے کی وجہ سے خطاب کی آواز غائب ہوگئی اور اس کو دوبارہ چلایا گیا۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ دوبارہ چلانے کے بعد بھی ایک جگہ پر سکرین بلیک کیوں ہوگئی، تو انہوں نے بتایا کہ ’نجی کمپنی نے ایڈیٹنگ کے دوران کچھ جگہ خالی چھوڑی تھی اور جب ایڈٹ میں جگہ خالی چھوڑی جائے تو پھر سکرین پر کچھ نظر نہیں آتا۔‘
ان سے جب پوچھا گیا کہ عمران خان سے پہلے کے وزرا کا خطاب کون ریکارڈ کرتا تھا، تو انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی ہی سب کچھ کرتا تھا اور اس کے لیے باقاعدہ ایس اوپی یعنی طریقہ کار وضع کیا گیا کہ فریم کس طرح رکھنا ہےاورریکارڈنگ کس طرح کرنی ہے۔

’اس دفہ ایک پرائیوٹ کمپنی سے یہ کرایا گیا اسی وجہ سے پی ٹی وی سسٹم کے لیے ان کی بنائی ہوئی ویڈیو میں مسئلہ پیش آیا۔ دوسری طرف ویڈیوز کی فریمنگ میں بھی مسئلہ تھا۔ کچھ جگہوں پر فریم بہت ٹائیٹ رکھا گیا تھا اور کچھ جگہوں پر بہت دور سے فریم بنایا گیا تھا۔‘

پی ٹی وی میں کام کرنے والے ایک پروڈیوسر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حکومت کا ایک نجی کمپنی کو تقریر ریکارڈ کرنے کے لیے ہایر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ پی ٹی وی کئی سالوں سے وزرا کا خطاب ریکارڈ کرتے ہیں اور اس کی ریکارڈنگ کے لیے ایسے کوئی جدید ٹیکنالوجی کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کے آلات پرانے ضرور ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ ایک تقریر ریکارڈ نہ کر سکیں جس میں کوئی زیادہ تکنیکی مہارت یا جدید آلات کی ضروت ہو۔

Source
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Khush to aise ho rahe jaise tumhara hi master mind tha saazish ke peechay

QUOTE="bhaibarood, post: 5442640, member: 29880"]
koi bohat bari sazish,,,,,,, intl level ki sazish thee ? ?
[/QUOTE]
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ویسے بات تو پی ٹی وی والوں کی ٹھیک ہے کہ ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے میں کیا بہت زیادہ بڑی ٹیکنالوجی استعمال ہونی تھی لیکن یہ مشورہ بھی کسی ارسطو ٹائپ بندے نے دیا ہوگا حالانکہ وہ ریکارڈنگ اتنی خاص نہیں تھی۔ کبھی کیمرہ بہت قریب ہوتا اور کبھی بہت دور۔۔۔۔۔۔ بکواس ریکارڈنگ اور اگر دیر ہوگئی تھی تو کل شام کو چلا لیتے۔ کیا قیامت آجانی تھی۔۔ ہر چیز ٹھیک طریقے سے کرتے۔
 

حاجی صاحب

Politcal Worker (100+ posts)
ویسے بات تو پی ٹی وی والوں کی ٹھیک ہے کہ ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے میں کیا بہت زیادہ بڑی ٹیکنالوجی استعمال ہونی تھی لیکن یہ مشورہ بھی کسی ارسطو ٹائپ بندے نے دیا ہوگا حالانکہ وہ ریکارڈنگ اتنی خاص نہیں تھی۔ کبھی کیمرہ بہت قریب ہوتا اور کبھی بہت دور۔۔۔۔۔۔ بکواس ریکارڈنگ اور اگر دیر ہوگئی تھی تو کل شام کو چلا لیتے۔ کیا قیامت آجانی تھی۔۔ ہر چیز ٹھیک طریقے سے کرتے۔
سور خاں نیازی سے کہو انکوئری کیلئے ایک کمیشن بٹھا دے
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Must have been a company of some PTI poodle ... Since these days ,they are barking almost on every tree .
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan ko appny advisors zaror change kernay chey.
Kesse nay private’s company kay pessay bananay kay leay yeh advise ke ho Ge.
Khan sahib beutfull
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
Kya kanjar pana hay , a simple iphone can record a video for 37 minutes and you can telecast form it. it was a simple video, koi bollywood dance number to nahi tha kay steps theek karnay thay , yay tha wo tha.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
سور خاں نیازی سے کہو انکوئری کیلئے ایک کمیشن بٹھا دے

ویسے اس ایک اعلان سے ہی تم لوگوں کو خوب مرچیں لگیں ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر کمیشن نے کام شروع کردیا اور گنجوں اور زرداریوں کی لوٹ مار نکل آئی تو تم لوگوں کی چیخیں تو عرش تک پہنچے گی؟
 

حاجی صاحب

Politcal Worker (100+ posts)
ویسے اس ایک اعلان سے ہی تم لوگوں کو خوب مرچیں لگیں ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر کمیشن نے کام شروع کردیا اور گنجوں اور زرداریوں کی لوٹ مار نکل آئی تو تم لوگوں کی چیخیں تو عرش تک پہنچے گی؟
چوولاں نہ مار کام کرنا پے سی نہیں تے بنڈ تے لت وج سی
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
PTV doesnt have the capacity to record beyond 7 minutes? Whether that, or some other excuse, its the worse piece of drivel Ive ever heard. A cheap mobile has the ability to record and play media worth several hours, and to hear that PTV doesnt have a 7 minute capability is a lame excuse meant to mask some larger conspiracy.
 

umer_javed

MPA (400+ posts)
Asslam-u-Alaikum,

What is rocket science in it, there can me 1000s of technical reason.
No sound no problem the man has conveyed his message thats it.

Regards,
 

muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی بات نہیں کونسا اس ملک میں کوئی بہتری کی امید ہے جو بات سنائی نہیں دی

جب حرام مفت خور مولوی مسجد میں امامت اور کھابے پر عوام نہیں بھونکتی

تو ایسی چھوٹی موٹی بات پر چپ کرو
 

Taimur.javed

Senator (1k+ posts)
After listening to this, I am sure people in PTV still work in MS DOS. They might not have even seen Windows 95. This is beyond ridiculous.

BTW, hiring a 3rd Party for video message is also dumb if not some element of nepotism involved in it. We really don't want to see IK in HD (he is not that beautiful). Why don't they uplift a shitty organization like PTV rather than bypassing it with 3rd Party.
 

amoxil500mg

Senator (1k+ posts)
I can tell what had actually happened... As we all know the kind of video qaulity ptv display even if u are quite fair ptv display u quite dark if you have perfect healthy radiant skin ptv is quite capable to display pale like u been sick for months.
that's why this time they hired 3rd party which was not the right solution.
And now typical ego n manipulative leg pulling game started people in ptv was obviously burning inside this was over job we always do this this was our born right we been doing this for years and now despite the importance of message speech the fight was going on that stupid third party and ptv that is not the way we dont edit this way we dont shoot PM videos in this format etc and u see the result its messy it's bad its ugly. Ptv got what they wanted to prove their point and importance.
What they really need is tto upgrade the technology or any bypassing will upset people in ptv.

If u want to shoot videos by private 3rd party on DSLR high qaulity HD video then dont go to ptv!!! Had gone to any HD channel and none of this would have happened.

still this could have managed well but as I told u people in ptv were not happy and they made it bad to worse quite intentionally.
 
Last edited:

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
جس خطاب میں کہا گیا کہ کمیشن بنائیں کہ کس نے ذاتی دوستوں رشتہ داروں سرکاری خزانے سے پیسے بنانے دئے اس خطاب میں سے بھی کسی نے پیسے بنا لئے ، واہ!! کیا کاریگری ہے کہ پھر پوتر بھی بنتے ہیں