وزیراعظم کےخطاب سے پہلے اہم اعلان لیک کرنے پر عمران خان پرویز خٹک سے ناراض؟

khan-on-khatak-ailan.jpg


وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے کیے جانے والے اپنے خطاب میں جو خوشخبریاں سنائی ہیں ان کو وزیراعظم سے پہلے وزیر دفاع نے میڈیا کو بتا دیا تھا جس پر عمران خان نے پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟"


روزنامہ جنگ کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اس حوالے سے اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔


یاد رہے کہ وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور دیگر شعبوں میں ٹیکس چھوٹ طلبا کیلئے اسکالر شپ اور بیروزگار پڑھے لکھے افراد کیلئے وظیفے سے متعلق اپنے خطاب میں اعلان کرنا تھا تاہم پرویز خٹک نے وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی تقریر میں سب بتا دیا تھا کہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے والے ہیں۔


پرویزخٹک نے کہا تھا کہ وزیراعظم بڑے اعلان کرنے والے ہیں جب کہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ آج ایسے اعلانات ہونے والے ہیں کہ عوام خوش ہو جائیں گے قوم تیار رہے۔
 
Last edited:

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
اور جنگ اس جھوٹی سچی بات پر ادھ موا ہو گیا کہ ہیڈ لائن بنا دی، مقصد پی ایم کی تقریر کو متنازعہ اور ثانوی بنایا جائے۔ گھٹیا اور ناکارہ صحافت

جنگ کارپوریٹ اصول
جھوٹے بغض بھرے کارندے بھرتی کرو اور قوم کو روزانہ الو بنانے کی کوشش کر کے جیو​