وزیراعظم کی وزارت قانون کو نوازشریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
96528179_32452965.jpg


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو نوازشریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ، وزارت قانون اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھے گی ۔

جی این این کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا، شرکا نے نوازشریف کی وطن واپسی پر مشاورت کی ، ذرائع کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کی ذمہ داری فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت قانون لاہور ہائیکورٹ کو خط بھی لکھے گی ۔ کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایات کے ڈھیر لگ گئے،پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض وزرا نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں امتیازی سلوک کا شکوہ کیا۔ وفاقی وزرا کو اعتراض ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حلقے کیلئے تو55ارب جاری کر دیئے لیکن ان کیلئے خزانہ خالی ہے ، مراد سعید نے بجلی کے زائد بلوں کا معاملہ اٹھایا عمرایوب سے ریکوری کی تفصیل بھی مانگ لی ۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا
کہنا ہے مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں بلکہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔


 

tijaz

MPA (400+ posts)
‏‎نوازشریف لندن میں اپنی رپورٹس لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تو ڈاکٹر نے رپورٹ دیکھی پھر میاں کو دیکھا اور پوچھاجسکی رپورٹس ہیں وہ کدھر ہے
ہنسنا منع ہے۔????