وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں میں تلخ کلامی

10talkh.jpg

گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے مختصر دورہ کے دوران گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سندھ ارباب غلام رحیم شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سندھ کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو کی، پارٹی رہنماؤں کے آپسی گلے شکوے بھی سنے، ارباب غلام رحیم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں، لیکن گورنر سندھ کی جانب سے کوئی کردار ادا نہیں کیا جارہا۔


وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے استفسار کیا تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو آگےکردیا،اپوزیشن لیڈر نے ارباب غلام رحیم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ارباب غلام رحیم معاون خصوصی ہونے اور سرکاری مراعات کے مزے اٹھا رہے ہیں، انہیں سندھ کے معاملات کا علم نہیں کیونکہ وہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1469298014917472258
حلیم عادل کی اس وضاحت کے بعد ارباب غلام رحیم بھی اپنا ضبط کھو بیٹھے نتیجے میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی، بات کو بگڑتا دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان نے مداخلت کی تاکہ معاملہ رفع دفع ہوسکے۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ سمیت سب کو باہر جانے کی ہدایت کی جس کے بعد انہوں نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سے ون۔آن-ون بات کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آ کراچی کا مختصر دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
they should focus on the performance of the party
not internal warmongering

!!!
Let's make PTI great again