وزیراعظم کہتے ہیں میں کیا کروں؟مگراب عذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں،مریم نواز

5maraps.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف ملک میں مہنگائی کی نئی لہر پر پھٹ پڑیں، انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک پر عذاب بن کر ٹوٹ رہی ہے، لیکن اب اس عذاب کے دن بھی ختم ہونے والے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز شریف نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟ پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟ خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں،میں کیا کروں؟

مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں شہدا کےلواحقین صبرکریں،میں کیا کروں؟ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں

https://twitter.com/x/status/1458393770358157315
مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں بے سکون ہو تو قبر میں جاؤ سگون ملے گا میں کیا کروں ؟

https://twitter.com/x/status/1458399966385299464
لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے اپنے گریبان پھاڑ لیے ہیں نواز شریف نواز شریف کرتے کرتے۔ صحیح ڈرتے تھے نواز شریف سے،نواز شریف نے آج ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں۔ بھول گئے تھے کہ مکر و فریب ہمیشہ نہیں چل سکتا۔ ایک دن بیچ چوراہے میں بھانڈہ پھوٹتا ہے جیسے پھوٹا،یہی اللّہ کا نظام ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458398193641734149
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ کل کے اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی ُکیوں کرنا پڑا ؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458408185195290633
واضح رہے کہ جمعے کی صبح 11بجے طلب کیا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس حکومت کی جانب سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے کہ ان کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔