وزیراعظم کا دورہ امریکا،10 سربراہانِ مملکت سے ملاقات ہوگی

Khalil Ibrahim

Councller (250+ posts)
وزيراعظم عمران خان 7 روزہ دورہ امريکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ 10 ممالک کے سربراہان سے ملاقات کريں گے۔
SRfZpn5.jpg

وزيراعظم عمران خان ہفتے کی صبح امریکا پہنچ رہے ہیں۔ ان کا قیام نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے روز ویلٹ ہوٹل میں ہوگا۔ عمران خان 23 ستمبر کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ 24 ستمبر کو عمران خان امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دئيے جانے والے عشائيے ميں شرکت کريں گے
عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے اور 27 ستمبر کو وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ عمران خان ترکی، نيوزی لينڈ، انڈونيشیاء، اور ورلڈ بينک کے صدور سے ملاقات کريں گے۔ وزيراعظم عمران خان کشمير سے متعلق اہم پريس کانفرنس بھی کريں گے


 
Last edited by a moderator: