وزیراعظم عمران خان کی قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی اعزاز حاصل کرنے پرمبارکباد

9khanmubrkbadbabr.jpg

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور خاتون فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا گیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں آئی سی سی کے ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئےلکھا کہ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ وزیر اعظم نے محمد رضوان ، بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور فاطمہ ثناء کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1485603692061597701
واضح رہے کہ سال بھر میں متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے بابر اعظم کے مدِ مقابل بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جینیمن ملان اور آئرلینڈ کے پاؤل اسٹرلنگ تھے۔


شاہین شاہ آفریدی نے آ ئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، شاہین شاہ آفریدی کو 2021 میں تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگارفیلڈسوبرکرکٹرآف دی ایئرقراردےدیا گیا،شاہین آفریدی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔


پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان کو ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر‘ یعنی سال 2021 کا سب سے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ۔ اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی محمد رضوان کو وکٹ کیپر اوپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے،یہ پہلی موقع ہے جب پاکستان کی کسی خاتون کھلاڑی کو آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
یا اللہ، ہماری ٹیم پر رحم فرما اور میاں سانپ کے کھوتے پٹواریوں کے شر سے محفوظ رکھ​