وزیراعظم عمران خان کا شروع کیا گیا ٹرینڈ"سیوافغان لائیوز"ٹاپ پر

savo1o13133.jpg


وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، ساتھ ہی انہوں نے ” سیو افغان لائیوز” کا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کی دوپہر اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ٹرینڈ لانچ کیا جو کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران سے بیداری سے متعلق ہے۔


عمران خان کے ٹوئٹ سے کچھ ہی دیر بعد اس ٹرینڈ کی حمایت میں ٹویٹ کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ ٹرینڈ ٹوئٹر پر ٹاپ موضوعات کی فہرست میں آ گیا۔

cc02bb5f-7a75-4373-b66e-6fdfcd6ee76a.jpg


اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ایک افغان بچی کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں، افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔

https://twitter.com/x/status/1485142160295215105
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے "افغانوں کی زندگیاں بچاؤ" مہم کی تصویر شیئر کی ہے، اور میں اس مہم میں اپنی آواز بھی شامل کروں گا۔

وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے بعد حکومتی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹس سے اور دیگر وزرا، مشیران، سینیٹرز ودیگر سوشل میڈیا صارفین افغانستان کے حق میں ٹوئٹ کرنے لگے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مسلسل عالمی برادری سے اپیل کررہے ہیں کہ بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے،افغانستان کی مدد کرنا اقوا م متحدہ کےاصولوں کے مطابق فرض ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ہے پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگر عالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ۔