وزیراعظم عمران خان امریکا روانہ ہوگئے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
news-1563518246-8154.jpg

اسلام آباد( 24نیوز )وزیر اعظم عمران خان چار روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے, امریکی صدرمیں ون آن ون ملاقات اور ورلڈ بینک کے صدر اورآئی ایم ایف کے ایکٹنگ مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل قطر ائیر ویز کے ذریعے امریکہ کے لئےروانہ ہوگئے ہیں، وہ 21 جولائی کو امریکہ پہنچیں گے، 21 جولائی کو ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات کریں گے، ان کے شیڈول میں آئی ایم ایف کے ایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات بھی شامل ہے،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

21 جولائی کو وزیر اعظم پاکستانی سرمایہ کار اور کاروباری افراد کے عشائیہ میں شرکت کریں گے،امریکہ میں ان کاقیام پاکستان ہاؤس میں ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے کی ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی،دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہو گی،22 جولائی کو امریکی صدر کی جانب سے ظہرانہ میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ22 جولائی کو وزیراعظم مختلف امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے،23 جولائی کو وزیراعظم کا امریکی نجی ٹی وی کو انٹرویو بھی شیڈول میں شامل ہے، امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے جبکہ سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے بھی ملاقات کے بعد23 جولائی کو امریکہ سے واپسی ہو گی اور وہ24 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔

 
Last edited by a moderator: