وزیراعظم شہباز شریف کا شہباز گل کو پیش آئے حادثے کا نوٹس

9shahbazgillaccpmnotice.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ڈاکٹر شہبازگل کو پیش آنے والے کار حادثے کی تحقیقات کرانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر شہباز گل اور ان کے ہمراہیوں کے زخمی ہونے پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔

https://twitter.com/x/status/1522247158505869316
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں،اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا اور یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔

https://twitter.com/x/status/1522198893924163584
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، غداروں کو پتہ ہے کہ خان اور اسکے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ ہرقیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے جبکہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل لاہور سے اسلام آباد پہنچ رہے تھے اور جمعہ کو انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا،عدالت عالیہ سے انہوں نے 6 مئی تک عبوری ضمانت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

دوارن سفر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے ۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Aaj yeh waqaya Shahbaz Gill kay sath hoa hai —— Kal aisa waqaya Shahbaz Shari ya Hamza Sharif kay sath bhi ho sakta ——- Mera iss beghairat ko mashwara hai jis nay bhi yeh hadisa orchestrate Kia hai kah koshish karay kah aisa waqaya dubara na ho —— Aaj ki boi kal katni par sakti hai​

 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
اس شوباز نے صرف نوٹس اس لۓ لیا ہے کہ رانا ثنا قاتل، بدمعاش، کو بچا سکے۔ یہ بہت ہی ہرامی نطفہ ہے۔ آخر کو تعلق رام گلی کی ہیرا منڈی سے جو ہے۔
لعنت اس ہرامی لوہار ٹبر پر۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آج ہی بندے پکڑنے چاہیئں کیونکہ ایک حادثے کو حملہ قرار دیا جارہا ہے اس کی فوری تحقیق ہونی چاہئے تاکہ حقائق سامنے آئیں
یہ ایک حادثہ ہی لگ رہا ہے کیونکہ جاے حادثہ سے پاکستانی اکثر بھاگ جاتے ہیں ۔ ایک اور اہم نقطہ یہ بھی ہے کہ شہباز گل امریکی شہری ہیں اور کل ہی امریکہ سے واپس آے ہیں وہاں یہ رائیٹ ہینڈ پر گاڑی چلاتے ہیں اور پاکستان میں لیفٹ پہ اس لئے کہیں ان کو کنفوژن ہوی لگتی ہے جس کی وجہ سے یہ بھول چوک کر غلط سمت میں آگئے اور پچھلی گاڑی ان سے ٹکرا گئی
جو بھی ہوا اس کا نتیجہ نکالنا ہوگا
 
Last edited:

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
تحقیقات کرنے کے لئے باجوے کا جسمانی ریمانڈ لینا پڑے گا