وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار شہباز شریف ہوں گے،مریم اہل نہیں: شاہد خاقان

shahid-khaqan-marim.jpg


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی شو میں کہا کہ الیکشن جب بھی ہو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہونگے، مریم نواز اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں جس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا وہ نوازشریف کا ہے لیکن اُس میں رینجرز کو بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی رینجرز صوبائی حکومت کو رپورٹ کرتی ہے ہم وہاں دہشت گردی نہیں کر رہے تھے وہاں پولیس ہونی چاہیے تھی لیکن سندھ حکومت نے رینجرز کو بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکا معاملہ جو رینجرز کے ساتھ ہوا تھا اس میں سندھ حکومت نے صاف مؤقف اختیار کہا تھا کہ ہمارے آئی جی کو خفیہ ادارے کے لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں اس کی کوئی بھی رپورٹ آج تک نہیں آئی۔

[embed]

جو کردار اسٹیبلشمنٹ کا آئین میں ہے ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں جو اپنا حلف توڑے گا ہم اس کے خلاف ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی پشت پر سے ہاتھ ہٹا لیں ہم نے کئی مواقع پر دیکھا ہے محسوس کیا ہے بدقسمتی سے ہم جو ماضی میں کرتے رہے ہیں اس سے کچھ سیکھا نہیں ہے کسی پر بھی ہاتھ رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے وہ ہم پرہاتھ رکھیں ہم چاہتے ہیں ملک میں شفاف الیکشن ہو اداروں کی مداخلت بند ہوجائے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں۔ ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں عدم اعتماد لانا مشکل ہوجاتا ہے کسی کو کہیں سے فون آجاتے ہیں کسی کو کوئی لے آتا ہے کوئی لے جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو 13سال ہوگئے ہیں جو ڈیلیوری ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا حالیہ الیکشن میں زیادہ ووٹ لینا جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، اس حلقے میں دوسرے نمبر پر ٹی ایل پی کا امیدوار تھا، وہاں ووٹ کی بنیاد مسلم لیگ ن بمقابلہ اینٹی مسلم لیگ ن تھی، ممکن ہے پیپلز پارٹی کو اینٹی مسلم لیگ ووٹ ملا ہو۔

آصف زرداری کے حالیہ بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کے ذہن میں فاصلے بڑھ گئے ہونگے ہمارے درمیان اتنا فاصلہ نہیں ہے ہوتا یہ ہے کہ جب کچھ نہیں ملتا تو اسی قسم کی باتیں کی جاتی ہیں۔
 

Talisman

MPA (400+ posts)
King of corruption, immoral male prostitute with syphilis will be the candidate for PM ship?

Lanath on Plmn terrorist RAW subsidiary. Kunjur khandaan.
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Fianlly PMLn ko thori aqal ai aur Bilawal k muqable me Establishment ka the most fav banda paish kia ja ra ha.
Mushkil me daa diya Big Daddy ko