پبلک نیوز: آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 13 قومی کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور آصف علی میں ٹائی پڑ گئی جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے ایک کو چنا جائے گا۔
ذرائع نے پبلک نیوز کو بڑی خبر سے آگاہ کر دیا۔ مشن ورلڈ کپ کے لیے 15 میں سے 13 قومی کھلاڑی فائنل کر لئے گئے۔ اوپنرز میں فخر زمان، امام الحق اور نوجوان عابد علی شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم سکواڈ کا حصہ ہیں۔
مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد کے نام شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کر لیا گیا۔
فٹنس ٹیسٹ کے بعد 15 رکنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو ہوگا۔ عالمی کپ میں ٹیم پاکستان 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ میگا ایونٹ کا سپر مقابلہ یعنی روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ آسٹریلوی کھلاڑی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
ورلڈکپ 2019 کیلئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم فائنل ہو گئی
پبلک نیوز: آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 13 قومی کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور آصف علی میں ٹائی پڑ گئی جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے ایک کو چنا جائے گا۔
publicnews.com