ورلڈکپ سیمی فائنل، امیتابھ بچن بھارتیوں کو تسلیاں دینے لگے

8amitab.jpg

بالی وڈ کے سدابہار سپر سٹار امیتابھ بچن بھارتی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے تسلیاں دینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب خاک میں مل گیا جس کے بعد بھارتی عوام اپنی شکست پر شدید غمگین ہیں جس پر بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی عوام کو تسلی دینے کے لئے ٹویٹ کی۔

لیجنڈری اداکار نے کہا کہ نیوزی لینڈاور افغانستان کے میچ کے نتائج کے برعکس یہ یاد رکھنا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور ہم نے بنایا، ٹورنامنٹ کی سب سے تیز ترین ففٹی ہمارے کے ایل راہول نے بنائی، ہم نے مخالف ٹیم کو چھ اوورز میں شکست دی۔

https://twitter.com/x/status/1457062646365126665
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر کردیا، اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جیت کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا جس کے لئے بھارتیوں نے پراتھنائیں کیں، منتیں مانگیں،چڑھاوے چڑھائے لیکن بات نہیں بنی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر گیا۔
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
نہ بچن آپ سارے ایکٹر ایک مووی بناؤ اس میں ان بندرو کا ساری دنیا سے مقابلہ کرواؤ اور جتاؤ یہ تمھارے بچے خوش ہو جائیں گیں بیچارے بہل جائیں گیں جیسا انہیں پاکستان نے مارا ہے اوئے بیوقوفوں ان کو عقل نہ سیکھانا کہ دنیا میں کیسے رہتے ہیں ان کو نہ بتانا سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ورنہ انجام یہی ہوتا ہے جو تمھارا دنیا نے دیکھا
 
pcdoc24x7

Minister (2k+ posts)
yeh bhi bata do ... itna zubardust kin teamon ke khilfaf bane yeh record .... Ha Ha. Jub achi teamon se khelne ki baari aaee .... wahan lait gaye. :-)
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
سب سے زیادہ اسکور کس نے کیا یہ فیصلہ تو ابھی ہونا ہے تیز ترین ففٹی راہول نہیں شعیب کے حصے میں آچکی ہے۔ انڈینز کو عادت ہے وقت سے پہلے ہی ریکارڈز کا دعوی کردیتے ہیں یہ کوی ستاروں کی چال کا معاملہ تو ہے نہیں پاکسان کا میچ ہوا بھی نہیں اور اداکار نے دعوی کردیا، تیز ترین ففٹی والا ریکارڈ تو گیا اب زیادہ رنز والا ریکارڈ بھی جاچکا ہے نہ بھی جاے تو اتنے رن بنانے کا کیا فائدہ جو کام نہ آسکے؟
انڈیا کی جگہ پاکستان یا انگلینڈ بھی ہوتی تو سیچویشن کے حساب سے اکاسی رنز کا ٹارگٹ سات اوورز میں ہی چیز کرتی انڈیا نے بھی یہی کیا انکی ضرورت تھی کہ مارو یا مرجاو، ہاں البتہ پہلے کھیل کر ٹارگٹ بنانا مشکل ہوتا ہے
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Fake records to feel good.

- Fastest fifty record is now with Pakistan's Shoaib Malik.
- Record fastest chase is done by Aus against Bangladesh in 6.2 overs.
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
سب سے زیادہ اسکور کس نے کیا یہ فیصلہ تو ابھی ہونا ہے تیز ترین ففٹی راہول نہیں شعیب کے حصے میں آچکی ہے۔ انڈینز کو عادت ہے وقت سے پہلے ہی ریکارڈز کا دعوی کردیتے ہیں یہ کوی ستاروں کی چال کا معاملہ تو ہے نہیں پاکسان کا میچ ہوا بھی نہیں اور اداکار نے دعوی کردیا، تیز ترین ففٹی والا ریکارڈ تو گیا اب زیادہ رنز والا ریکارڈ بھی جاچکا ہے نہ بھی جاے تو اتنے رن بنانے کا کیا فائدہ جو کام نہ آسکے؟
انڈیا کی جگہ پاکستان یا انگلینڈ بھی ہوتی تو سیچویشن کے حساب سے اکاسی رنز کا ٹارگٹ سات اوورز میں ہی چیز کرتی انڈیا نے بھی یہی کیا انکی ضرورت تھی کہ مارو یا مرجاو، ہاں البتہ پہلے کھیل کر ٹارگٹ بنانا مشکل ہوتا ہے

Also, Record fastest chase is done by Aus against Bangladesh in 6.2 overs. So 2 of Amitabh's 3 claims are fake/misguiding.