وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران اوبامہ نے جوبائیڈن کونظراندازکردیا

obam1121.jpg


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والی ایک تقریب میں سابق صدر باراک اوبامہ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کومکمل طور پر نظر انداز کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں سب سے زیادہ غیر متعلقہ نظر آنے والی شخصیت کسی اور کی نہیں بلکہ خود امریکی صدر جو بائیڈن کی تھی۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن اس وقت سب سے غیر پاپولر امریکی لیڈر بن چکے ہیں جس کا ثبوت اس تقریب میں بھی واضح طور پر نظرآ یا ہے۔

تقریب میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام شرکاء ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف ہیں اور جو بائیڈن تنہا ادھر ادھر گھومتے دکھائی دے رہے ہیں ،اچھنبے کی بات تھی کہ دنیا کے سپر پاور کے سربراہ کو اس تقریب میں کوئی لفٹ کروانے کیلئے بھی تیار نہیں تھا اور یہ غیر معمولی بات جو بائیڈن بھی بغور دیکھ اور محسوس کررہے تھے۔

جو بائیڈن اسی تقریب میں شریک سابق امریکی صدر اوباما کو دیکھتے ہیں جنہیں لوگوں نے گھیر رکھا ہے اور سب لوگ ان سے بہت ہی خوشگوار موڈ میں گپے مارتے دکھائی دے رہے تھے، اپنی تنہائی کو دور کرنے کی کوشش میں جو بائیڈن اس جانب پہنچے مگر کسی نے ان کی آمد کا نوٹس نہیں لیا۔
https://twitter.com/x/status/1511504857374539779
یہاں تک کہ جو بائیڈن نے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے اوباما کے کندھے پر ہاتھ بھی رکھا مگر سب سے ہاتھ ملانے والے اور گھل مل کر باتیں کرنے والے اوباما نے اس حرکت کو بھی نظر انداز کردیا اوراپنے اردگرد موجود لوگوں سے باتوں میں مصروف رہے۔
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Sleepy joe is the loser, THEY bring him in power forcibly against Trump, he does not have any idea about most of the things going on and how the country is running
 

betterpakistan

Politcal Worker (100+ posts)
I am encouraging all my fellow Pakistani us citizens to vote republican candidate in 2024 elections and throw this old evil man and his dangerous administration out of office. There are 4 million Muslims in USA and now consider major voting force ,we can make or break us election results especially in 2024 when many people including majority white youth who are furious of this administration.