ن لیگ کی ہر اہم سماعت سے پہلے کوئی باضمیر جج آ جاتا ہے،خواجہ آصف سے سوال

jaj-rana-shamim-mmaryam.jpg


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اینکر پرسن محمد مالک نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی ہر اہم سماعت سے قبل کوئی باضمیر جج سامنے آجاتا ہے؟ اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر ہمیں اپنی بحث کو محتاط کر دینا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہر ادارے کے لوگ اپنے ادارے پر کوئی مصیبت آئے تو اپنے لوگوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر پارلیمنٹ ایک واحد ایسا ادارہ ہے جہاں کوئی مشکل میں ہو تو بجائے اسے سپورٹ کرنے کے سب ٹانگیں کھینچنے میں لگ جاتے ہیں۔


اینکر پرسن مالک نے ایک اور سوال پوچھا کہ بجائے اس کے کہ مسلم لیگ ن اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر کرے آپ ہر چیز کو متنازع کیوں بنا دیتے ہیں؟ اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ ثاقب نثار نے یہ کہا بھی ہو تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اب مریم نواز اپنی جائیداد کا حساب نہ دیں؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے جواب دے دیئے ہیں۔


اینکر پرسن نے ایک سوال کیا کہ مسلم لیگ ن اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے عمران خان کی حکومت اور ان کے مؤقف کو مضبوط بنا رہی ہے؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو جو چیز سب سے زیادہ کمزور بناتی ہے وہ خود عمران خان ہے۔ انہیں گزشتہ 2ہفتوں میں ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ میں انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460639296474521603