ن لیگ کہتی ہے جو ہاتھ حکومت پر ہے وہ انہیں فارغ کرے: انصار عباسی

nawaz-and-ansar-abbasi.jpg

ن لیگ کہتی ہے جو ہاتھ حکومت پر ہے وہ انہیں فارغ کرے، انصار عباسی

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق نواز شریف ابھی واپس نہیں آ رہے کیونکہ انہیں کچھ یقین دہانیاں درکار ہیں۔ جن کے بغیر وہ واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ جو ہاتھ حکومت کے اوپر ہے وہی ان کو ہٹائے اور وہ ہاتھ ہمارے سر پر آ جائے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ہاتھ کے بغیر ان کا حکومت بنا پانا ناممکن ہے۔

جب کہ دوسری جانب پر سینئر صحافی نے مسلم لیگ ن کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف یہ ہے کہ یہ ہاتھ حکومت کے سر سے اٹھ جائے اور مڈٹرم فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے بعد میں بےشک ہمارے ساتھ یہ ہاتھ رہے یا نہ رہے۔

انصار عباسی نےکہا کہ ن لیگ کا ماننا ہے کہ جو ہاتھ حکومت پر ہے وہ ان کو فارغ کرے۔پھر بے شک وہ ہاتھ ان کے سر پر نہ بھی ہو کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ وہ اس ہاتھ کی مدد کے بغیر الیکشن جیت سکتے ہیں مگر اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تو دعویٰ کرتی ہےکہ وہ ہاتھ ابھی ہمارے ساتھ ہی ہے مگر مجھے نہیں پتہ کہ وہ ہاتھ پہلے کی طرح ان کے ساتھ ہے یا نہیں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس ہاتھ کی ہماری سیاست یا کسی بھی معاملے میں اس طرح مداخلت نہیں ہونی چاہیے پھر وہ پارٹی چاہے مسلم لیگ ن ہو پیپلزپارٹی، تحریک انصاف یا کوئی اور بھی ہو۔
 
Last edited by a moderator:

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
A beggar can not be a chooser.
Why the Establishment would do a deal with a loser?
Alone PMLN is a party full of opportunists thieves who are divided into the Shahbaz & Maryam groups.
As a combined opposition named PDM, they are the joke of the decade.
So why anybody would make a deal with a party that is already in political ICU. Make sense?

Paid LIFAFA anchors & media are trying desperately to keep them relevant but look at the misery of how they are caught & exposed with each passing month, latest is in LHC.
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق نواز شریف ابھی واپس نہیں آ رہے کیونکہ انہیں کچھ یقین دہانیاں درکار ہیں۔ جن کے بغیر وہ واپس نہیں آئیں گے۔
انقلاب براستہ فوج
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ جو ہاتھ حکومت کے اوپر ہے وہی ان کو ہٹائے اور وہ ہاتھ ہمارے سر پر آ جائے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ہاتھ کے بغیر ان کا حکومت بنا پانا ناممکن ہے۔
پاکستان کی ہر جماعت یہی چاہتی ہے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
جب کہ دوسری جانب پر سینئر صحافی نے مسلم لیگ ن کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف یہ ہے کہ یہ ہاتھ حکومت کے سر سے اٹھ جائے اور مڈٹرم فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے بعد میں بےشک ہمارے ساتھ یہ ہاتھ رہے یا نہ رہے۔
تاکہ ہم اسی ہاتھ کیساتھ ہمیشہ کی طرح ہاتھ کریں
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
سینئر صحافی نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس ہاتھ کی ہماری سیاست یا کسی بھی معاملے میں اس طرح مداخلت نہیں ہونی چاہیے پھر وہ پارٹی چاہے مسلم لیگ ن ہو پیپلزپارٹی، تحریک انصاف یا کوئی اور بھی ہو۔
تو پھر حکومت کو ہٹانے کیلئے ہاتھ کی مداخلت کیوں مانگی جا رہی ہے؟