نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ اب بات آئی سی سی میں ہوگی۔رمیزراجہ

Goldfinger

MPA (400+ posts)

985885_6763675_Ramizraja_updates.jpg


نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ سے اب بات آئی سی سی میں ہوگی

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ سیریز منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے۔
رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ بورڈ پر کڑی تنقید کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 'سکیورٹی کے خطرے کا کہہ کر یکطرفہ طور پر دورہ ختم کرنا کافی پریشان کن ہے۔ خاص کر جب یہ (سکیورٹی الرٹ) شیئر نہ کیا جائے۔ نیوزی لینڈ کس دنیا میں
رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ سے اب بات آئی سی سی میں ہوگی۔
'
_120603343_49f5105c-c11e-4941-82bb-aa0511e32474.jpg
 

Goldfinger

MPA (400+ posts)

رمیز راجہ کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی - نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نےہاتھ جوڑتے ہوئے معافی طلب کی اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو واپس دورہ بحال کرتے ہوئے نہ صرف راولپنڈی بلکہ وانا،جنوبی وزیرستان میں بھی تین ٹیسٹ،پانچ ایک روزہ اور پانچ ہی ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا حکم دیا نیز پیچھے رہ جانے والے کیوی سٹار پلیرز کو فورا" پاکستان پہنچ کر بقیہ ٹیم کو جوائن کرنے کا بھی حکم دے دیا
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
او توں رہن دے ایڈا سلطان راہی، ،،،،آی سی سی سے بڑا مجہول ادارہ اقوام تمحدہ میں بھی نہیں ملے گا، ہر وقت انڈینز کی چاپلوسی میں لگا ہوا ہے۔
بہتر ہوگا کہ فی الحال ہم اس ڈس ایڈوانٹیج کو بھی ایڈوانٹیج میں بدل دیں اور اپنے ملک میں کھیلنے کی بجاے بیرون ملک زیادہ سے زیادہ ٹیم کو دورے کروائیں اسطرح ہم پاکستانی ڈیڈ پچز پر کھیلنے کی بجاے غیر ملکی موسموں میں سونگ وکٹوں پر کھیل کھیل کر بہت جلد پہلی ایک دو ٹیمون میں آجائیں گے میں نے دیکھا ہے کہ غیر ملکی دوروں میں ہماری ٹیم کی کارکردگی بہت مختلف ہوجاتی ہے اور ہمارے ہیرو بلے باز باہر جاکر باونسی وکٹوں پر زیرو ہوجاتے ہیں جیسے حیدر علی کے ساتھ ساوتھ افریقہ میں ہوا تھا
فرق وہی کہ ہم باہر زیادہ سے زیادہ جائیں اور اچھی وکٹوں پر کھیل کر اپنی گیم امپروو کریں اور فی الحال دورہ پاکستان کیلئے ٹیموں کے ترلے مت کریں نہ ہی وہ آئیں گے دورہ پاکستان صرف بورڈ کی خواہش ہوتی ہے تاکہ وہ پیسے بنائیں اور کھلاڑی ملک کے اندر ہیرو بننا چاہتے ہیں مگر انہی کھلاڑیوں کو باہر جاکر سواے ایک دو کے سانپ سونگھ جاتا ہے بلا ہی نہین اٹھتا
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
I am not sure why you guys are so obsessed with Cricket? Everyone knows how much BCCI controls ICC, do you even think that they will do something against wishes of BCCI???

Dont live in a fools paradise!