نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کب کرے گی؟

newzeh1h11i1i.jpg


نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر اور اپریل 2023ءمیں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے رواں سال دسمبر اور اپریل 2023ءمیں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز، 8 ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں پاکستان آئے گی جہاں وہ 2ٹیسٹ میچز پہلا ملتان، اور دوسرا کراچی میں کھیلے گی اور 3ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس کے بعد اپریل 2023ءمیں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پاکستان کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 2021ءمیں پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا ہرجانہ ادا کرنے کیلئے بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران دونوں مرحلوں میں ہونے والے میچز کی تاریخوں کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے ہو گا۔


اس کے علاوہ ماہ نومبر اور دسمبر کے دوران انگلینڈ کی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے فوراً بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے مدمقابل ہو گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ سال ستمبر 2021ءمیں پاکستان پہنچ کر سیریز کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کے ٹھوس اور سخت موقف اپنانے پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کے دورے کی حامی بھرتے ہوئے ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ اگلے چند روز میں دونوں کرکٹ ٹیموں کے بورڈ تاریخوں پر اتفاق رائے کے بعد شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Really sad ke test cricket ko PCB bilkul ahmiat nahin dete. Instead of 8 odis ek aur test match rakhna chahye tha.Ghatya t20 format ko test match ki terha khelte hen.