نیب نے سرمایہ کاری کمپنی"بی فور یو" کے مالک کی گرفتاری کی وجوہات جاری کردیں

5.jpg

قومی احتساب بیوور(نیب) نے آن لائن سرمایہ کاری کمپنی بی فار یو کے مالک کی گرفتاری کی وجوہات جاری کردی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے 11 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز جاری کی گئی ہے جس میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے والی کمپنی کے مالک کی گرفتاری کی وجوہات پیش کی ہیں۔

نیب کے مطابق کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کو تحقیقات کے دوران تعاون نہ کرنے ، شواہد مٹانے کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کیلئے گرفتاری ضروری تھی، اگر انہیں گرفتار نہ کیا جاتا ان کے چھپ جانے کا خدشہ تھا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اس نے فراڈ اور بددیانتی سے عوام کو جھانسہ دیا اور کاروبار کے نام پر ان سے 11 ارب روپے لوٹے۔


نیب نے کہا کہ سیف الرحمان ابھی بھی اپنا فراڈ کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، اور انہوں نے ایس ای سی پی کے قوانین کی خلاف ورزی بھی کی ہے ، ملزم کے خلاف گواہان کے بیانات اور ثبوتوں کی بنیاد پر گرفتاری لازمی تھی۔