نیب نےاب تک 539 ارب روپے کی ریکوری کی یا 821 ارب کی؟

nabi1i1i1.jpg


نیب نےاب تک 539 ارب روپے کی ریکوری کی یا 821 ارب کی؟ چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کے اعدادوشمار میں ابہام پیدا ہوگیا لیکن چئیرمین نیب کے مطابق 539 ارب روپے کی ریکوری گزشتہ 4 سالوں میں کی گئی

روزنامہ جنگ کے مطابق نیب نے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ چار سال سے زائد عرصہ کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ نیب نے چار سال سے زائد عرصہ میں 539 ارب روپے وصول کئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کو اب تک 50 لاکھ ایک ہزار 729 شکایات موصول ہوئیں اور 49لاکھ 8ہزار 256 کو نمٹا دیا گیا۔ نیب میں 1353 ارب کے 1237 ریفرنس ابھی بھی زیر سماعت ہیں.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 539 ارب وصول کئے ہیں۔ جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر کامیابی ہے. نیب کو اب تک 50لاکھ 1ہزار 729 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 49لاکھ 8ہزار 256 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے 16ہزار 307 کی تحقیقات کی اجازت دی جن میں سے 15ہزار 475 کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔ نیب نے 10ہزار 365 انکوائریاں شروع کیں جن میں سے 9ہزار 299 انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں.

چیئرمین قومی احتساب بیورو نے 4ہزار 707 تحقیقات کی اجازت دی جن میں سے 4ہزار 373 تحقیقات مکمل کی گئی ہیں، نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 3 ہزار 776 ریفرنس دائر کئے.

اس وقت مختلف احتساب عدالتوں میں 1237 ریفرنس زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 1353 ارب روپے ہے، قومی احتساب بیورو کو سب سے زیادہ شکایات جعلی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب نیب کے ڈائریکٹر جنرل حسنین احمد کا کہنا ہے کہ نیب نے اب تک 821 ارب 57 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے 17 ارب 49 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے 99 ہزار 595 متاثرین کو رقم واپس کی گئی۔ فراڈ اسکیموں کے ذریعے لوٹی گئی 7 ارب 44 کروڑ روپے کی رقم ریکورکی گئی، فراڈ اسکیموں کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار 390 ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے انہوں بتایا کہ نیب نے 500 ارب روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی جبکہ 76 ارب روپے کی براہ راست ریکوری کی گئی۔اسی طرح پلی بارگین کے نتیجے میں 50 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں ۔
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan is one of the safest havens for all Fake entities.
We have Renegade Politicians, Corrupt Beaurocrates, Immoral ignorant Media selling Fake News-defending thieves, Unethical religious Mullahs using fatwa for personal gains, a Putrid Judicial system, Rotten policing with dishonest officers & their rank & file, Pilots flying with Fake licenses risking the lives of thousands, Intelectuales sold to the enemies & promoting enemy narratives against its own country.
People occupying the topmost positions without any meritocracy only quality they have is loyalty to the corrupt politicians.
It was not an easy task...it took long 30 years of hard work for Noora, Zardari & Co to make it to this stage.

But fortunately, that is not the end of the story.
A reverse countdown has been initiated already since 2018 & would continue till at least the end of 2028.
Now things are heading in the right direction, with each passing year improvements are being visible. So nothing to worry about ... just chill.