نہیں دوں گا، تم اتنے رنز بناتےہو،لیونگ سٹون کا رضوان کابلاواپس کرنےسے انکار

ballai1ii11.jpg


پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ تاحال پانچویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب رضوان نے رن لیتے ہوئے ڈائیو لگائی تو ان کے ہاتھ سے بلا چھوٹ گیا تھا۔محمد رضوان بلا وہیں چھوڑ کراگلا رن لینے کیلئے دوڑپڑے۔

اس پر انگلش کرکٹر اور پشاور زلمی کے کھلاڑی لیام لیونگ اسٹون نے رضوان کا بلا پکڑلیا اور ملتان سلطانز کے کپتان رضوان کا بلا دینے سے انکار کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اتنے رنز بناتے ہو، میں یہ بلا نہیں دوں گا۔‘


بعدازاں شان مسعود اور رضوان لیونگ اسٹون کی اس شرارت پر مسکرا پڑے اور انہوں نے رضوان کو بلا واپس کردیا۔

یاد رہے کہ محمد رضوان 34 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے۔ محمد رضوان نے ایل بی ڈبلیو فیصلے پر ریویو بھی لے لیا لیکن ڈی آر ایس نے امپائر احسن رضا کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

گزشتہ میچ کے دوران ملتان سلطانز نے پشاورزلمی کو شکست دیکر پی ایس ایل 7 میں ساتویں فتح سمیٹ لی۔ملتان سلطانز نے سات وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 140رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پشاورزلمی کیلئے بڑاجھٹکا انکے کوچ ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی بنی، ڈیرن سیمی اس سے قبل بطور کپتان پشاورزلمی کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتواچکے ہیں۔


ملتان سلطانز پوائئنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔
 
Last edited: