نورمقدم قتل کیس: ظاہرجعفر کا اعتراف جرم، زیادتی بھی ثابت

noor111.jpg



اسلام آباد میں نورمقدم کے قتل کیس میں اہم موڑ آگیا،ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ظاہر جعفر نے بتایا کہ نور نے شادی سے انکار کیا تو اسے کمرے میں بند کردیا، تشدد کیا اور قتل کردیا، جان سے مارنے کے بعد سر بھی دھڑ سے الگ کر دیا۔

اسلام آباد پولیس نے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا،جس میں انکشاف ہوا کہ ملزم ظاہر جعفر نورمقدم سے شادی کرناچاہتا تھا،شادی سے انکار پر نورمقدم کو زبردستی کمرے میں بند کیا، چوکیدار کو بھی ہدایت دی کہ گھرکے اندر کوئی آنے نہ پائے،نور مقدم بھی گھر سے باہر جانے نہ پائے۔ور بھاگ کرگیٹ پہنچی تو گارڈ،مالی نےپھر ظاہرجعفر کےحوالے کیا

ظاہر جعفر نے اس دوران نور مقدم کو قتل کیا اور سر بھی دھڑ سے الگ کردیا،والد نے بھی جرم پر پردہ ڈالا ،والد کو جب بیٹے کی گھناؤنی واردات کی اطلاع ملی تو اس نے بیٹے کو کہا گھبرانا نہیں، ہمارے لوگ آرہےہیں، لاش کو ٹھکانے لگاکر اسے نکال لیں گے۔

عبوری چالان میں بتایاکہ والد نےاس وقوعہ میں اپنے بیٹے کی مدد کی جبکہ اگر ذاکر جعفر بر وقت پولیس کو اطلاع دیتا تو نور مقدم قتل کی جان بچائی جاسکتی تھی۔


دوسری جانب کیس میں تھراپی ورکس کے ملازمین نے بھی واقعہ چھپانے اور شواہد ضائع کرنے کی مکمل کوشش کی،تھراپی ورکس کے زخمی ملازم امجد نے بھی واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا بلکہ میڈیکل سلپ میں روڈ ایکسیڈنٹ درج کرایا گیا،ملزم کے بیان کے مطابق تھراپی ورکس کےایک ملازم امجد محمود کے ساتھ غلط فہمی پر لڑائی بھی ہوئی۔


عبوری چالان کے مطابق ڈی وی آر میں محفوظ شدہ تصاویر اور فنگر پرنٹس بھی ظاہر جعفرے کے ہیں جبکہ بارہ اگست کی ڈی این اے رپورٹ میں بھی نور مقدم سے زیادتی ثابت ہوچکی ہے، جب ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قید کیا تو اس دوران اس نے بار بار بھاگنے کی کوشش کی، نور مقدم واش روم سے چھلانگ لگا کر گیٹ پر آئی تو چوکیدار نے مدد نہیں کی نہ ہی مالی جان محمد نے گیٹ کھولنے دیا۔

ملزم ظاہر جعفر نے 19 جولائی کو امریکا کی فلائٹ بک کرا رکھی تھی لیکن سفر نہیں کیا،چالان میں بتایا گیا کہ ملزم نے قتل کے بعد نور مقدم کا موبائل فون چھپادیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ نور مقدم کا موبائل فون بھی اس کے گھر سے برآمد کرلیا گیا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے متعلق رپورٹ آنے پر ضمنی چالان داخل کرایا جائے گا۔