Modi jealous for not being invited to Imran Khan's inauguration: Sidhu

sahir ahmad

Voter (50+ posts)


سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے دورہ پاکستان پر تنقید کے بعد اب یہ بھارت کے ریاستی انتخابات کا موضوع بن گیا، مخالف جماعت کے رہنماؤں نے تنقید کے باؤنسر پھینکے تو سابق کرکٹر نے کرارے شاٹ لگائے۔

بھارتی پنچاب کے وزیر سیاحت اور کانگریسی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی کو اس بات کی حسد ہےکہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں اُنہیں مدعو نہیں کیا‘‘

اس سے قبل بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس سے کہا تھا کہ وہ پارٹی رہنماؤں راج ببر اور نوجوت سنگھ سدھو کے حالیہ بیانات کی وضاحت کرے۔

سدھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرو نانک کانام لینے والے12 کروڑ لوگوں کی بات کی گئی،میرے گرو کےدر کی بات ہوئی، جس راستے سے ہمیں سوسال محروم رکھا گیا۔

سدھو نے مودی سے سوال کیا کہ میری جھپی آپ کو اس لئے بری لگی کہ کرتار پور کا راستہ کھولنےکی بات کی گئی؟

سابق کرکٹر نے کہا کہ جب میں پاکستان کے مقابلے میں کھیلتا اور چھکے پے چھکے لگاتا تو تم ربر کے گڈے کی طرح تالیاں بجاتے تھے، جب میں آپ کے ساتھ تھا توبہت اچھا تھا،محبّ وطن تھا؟

رواں سال اگست میں نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے پر سدھو پر بھارت بھر میں تنقید کی گئی تھی، بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ سدھو ’’پاکستانی ایجنٹ‘‘ جیسا برتاؤ کررہے ہیں جبکہ یونین منسٹر ہرسمرت کو بادل نے کا کہنا تھا کہ سدھو کرتارپور گردوارا راہداری پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/577033-is-...-that-he-was-not-invited-for-imran-khan-sidhu
 
Last edited by a moderator: