نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کے سوال پر شاہد خاقان نے کیا کہا؟

shahid111.jpg

مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میاں نواز شریف اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان روابط سے متعلق سوال پر دوٹوک جواب دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹالک میں میزبان منیب فاروق نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے یہ سوال پوچھا کہ کیا آج اس وقت میاں محمد نواز شریف کے اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے روابط موجود ہیں؟

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے اور میرا نہیں خیال کہ ایسے کوئی رابطے موجود ہیں، رابطے کی وجہ نہیں ہے اس وقت کوئی۔


انہوں نے مزید کہا کہ جب ملک میں ایک مخلوط ہائبرڈ نظام رائج ہو تو اس میں اسٹیبلشمنٹ شامل ہوتی ہے تو پھر رابطے بھی ہوتے ہیں، لیکن میرا نہیں خیال کہ میاں صاحب کہ اس وقت ایسے کوئی رابطے ہیں جس سے ڈیل کی کوئی بات کا امکان ہو۔

عبوری نظام اور اس میں چار ن لیگی رہنماؤں کے ممکنہ وزیراعظم کے ناموں کی تجویز سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی بھی طرح ممکن نہیں ہوسکتی کیونکہ مسلم لیگ ن کسی بھی عبوری نظام کاحصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ اس وقت ملکی مسائل کا ایک ہی حل ہے وہ فوری و شفاف انتخابات ہیں۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ اس وقت ملکی مسائل کا ایک ہی حل ہے وہ فوری و شفاف انتخابات ہیں۔
کھوتے آئین کے مطابق اگلے انتخابات ۲۰۲۳ میں ہی ہوں گے